۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ایک سنگین ذمہ داری ہے اور اس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کی جانی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم کریمۂ اہلبیت سلام اللہ علیہا قم کے "محراب ہال" میں میں "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کمیٹی" کے اراکین کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: موسم گرما شہر میں بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔ اس دوران ہمیں ثقافت کی تشکیل اور نوجوانوں کو تعلیم دینے پر زیادہ کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے میدان میں باہمی تعاون میں اضافہ کی ضرورت ہے اور سب کو اس فریضہ کے انجام دہی کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ایک سنگین ذمہ داری ہے اور اس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کی جانی چاہیے۔

آیت اللہ سعیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر ہم بچوں کو ان کے بچپنے میں بچہ نہیں بننے دیں گے تو وہ جوانی میں ہی بچے بن جائیں گے یعنی ناپختہ رہ جائیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوانوں کی اچھی طرح تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں شعور اجاگر کریں تاکہ وہ دشمن کے ہتھکنڈوں کے ذریعہ گمراہ نہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .