۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا ممتاز علی 

حوزہ/ نائب صدر تنظیم المکاتب: دین کا حوصلہ، عمل کا حوصلہ، نماز کا حوصلہ کربلا سے ملتا ہے۔ دنیا کے ہر غم سے انسان کمزور پڑ جاتا ہے لیکن کربلا کا غم انسان کو قوت بخشتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،۲۳؍ جون کوصبح دس بجے ھانجی کھیلو، پلوامہ، اننت ناگ میں سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی زیر صدارت دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوگی۔ جسکا آغاز مولانا مشتاق حسین نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ مولانا سید کیفی سجاد انسپکٹر تنظیم المکاتب نے نعت پاک پڑھی۔ شعرائے کرام جناب رضا مورانوی، جناب مائل چنڈولوی اور مولانا دلکش غازی پوی نے منقبت اور تعلیمی بیداری نظمیں پیش کیں اور مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات نے تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔

تصویری جھلکیاں: ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کشمیر کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری

مولانا سیدکاظم مہدی عروج جونپوری اور مولانا فیروز عباس مبارکپوری جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نے تقاریر کی اور آخر میں مولانا ممتاز علی نائب صدر تنظیم المکاتب نے مجلس عزا کو خطاب کیا۔

۲۵؍ جون کو صبح دس نور خواہ ، اوڑ ی میں سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی زیر صدارت دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوگی۔ جسکا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جناب سید عامر رشیدی نے نعت پاک پڑھی۔ شعرائے کرام: مائل چنڈولوی، رضا مورانوی، مولانا غلام مہدی مولائی انچارج شعبہ مکاتب تنظیم المکاتب اور مولانا اعجاز حسین انسپکٹر تنظیم المکاتب نے منقبت اور تعلیمی بیداری نظمیں پیش کیں اور مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات نے تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔

مولانا سید کاظم مہدی عروج جونپوری نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کا ہر تعلیمی مرکز اپنی جگہ قائم ہے جسے علم حاصل کرنا ہو وہ وہاں جاتا ہے لیکن تنظیم المکاتب ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو گاؤں گاؤں ، شہر شہر، صوبہ صوبہ دورہ کرتا ہے تشنگان علم کو تلاش کرتا ہے اور انہیں علم سے سیراب کرتا ہے۔

مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے ایام ظہور کے حالات کو بیان کرتے ہوئے مومنین کو ظہور کی تیاری کی دعوت دی۔ روایات کی روشنی میں ایام غیبت میں مومنین کی ذمہ داریوں کو بیان کیا۔

مولانا فیروز عباس مبارکپوری جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی روایت بیان کرتے ہوئے دنیا اور اسکی خواہشات کے برے نتائج کی جانب اشارہ کیا۔

آخر میں مولانا ممتاز علی نائب صدر تنظیم المکاتب نے مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: چراغ جلانا کمال نہیں ، چراغ جلا کر مناسب جگہ رکھنا کمال ہے تا کہ لوگ اس کے نور سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہو سکیں۔بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے جہاں بھی ضرورت محسوس کی مکتب کی شکل میں علم کا چراغ روشن کیا۔ یہ حوصلہ انہیں کربلا سے ملا ، دین کا حوصلہ ، عمل کا حوصلہ ، نماز کا حوصلہ کربلا سے ملتا ہے۔ دنیا کے ہر غم سے انسان کمزور پڑ جاتا ہے لیکن کربلا کا غم انسان کو قوت بخشتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .