۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ کتاب حدیث غدیر اہل سنت کی معتبر کتب احادیث کی روشنی میں کتاب کی تالیف پر ایک سال کا عرصہ صرف ہوا اس کتاب کا مقصد شیعہ سنی اتحاد کا فروغ اور اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کا تعارف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ مقصود علی ڈومکی کی نئی کتاب (حدیث غدیر اہل سنت کی معتبر کتب احادیث کی روشنی میں) کی تقریب رونمائی مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب رونمائی سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی مدرسہ خاتم النبیین کے مدرس مولانا عبدالوہاب نجفی انجینئر اکبر علی لاشاری علامہ حاجی سیف علی ڈومکی علامہ مقصود علی ڈومکی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مؤلف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کتاب معاشرے کی تعمیر اور ترقی کی ضامن ہے۔ اللہ تبارک و تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لیے ہر دور میں ھادی رہبر و رہنما کے ساتھ ساتھ کتاب نازل کی جو کتاب کی اہمیت و افادیت کو واضح کرتا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ کتاب تورات حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ کتاب انجیل داؤد علیہ السلام کے ساتھ کتاب زبور اور انبیاء کرام علیہم السلام کے صحیفے یہ سب اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ کتاب انسانی زندگی کے لئے لازم ہے۔ اور کتاب کے بغیر انسان نامکمل ہے۔ جبکہ قرآن کریم کتاب ہدایت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ام الکتاب کتاب مبین اور کتاب عزیز کے القاب کے ساتھ ذکر فرمایا ہے۔ افسوس کہ ہمارا معاشرہ آج کتاب سے لاتعلق ہو چکا ہے یہی سبب ہے کہ ہمارا معاشرہ آگے بڑھنے کی بجائے تنزلی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ کتاب حدیث غدیر اہل سنت کی معتبر کتب احادیث کی روشنی میں کتاب کی تالیف پر ایک سال کا عرصہ صرف ہوا اس کتاب کا مقصد شیعہ سنی اتحاد کا فروغ اور اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کا تعارف ہے۔

رونمائی کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے حدیث غدیر بلوچوں کی تاریخ قصہ کربلا اور اھل بیت علیھم السلام کا علمی جیسے اہم موضوعات پر قلم اٹھا کر معاشرے میں دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمت کی ہے۔ اجتماعی اور سیاسی خدمات کے باوجود تصنیف و تالیف پر قابل تحسین اقدام ہے آپ اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں آپ کی کتاب حدیث غدیر اہل سنت کی معتبر کتب احادیث کی روشنی میں اتحاد بین المسلمین کے فکر کے فروغ میں موثر واقع ہوگی۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الوھاب نجفی نے کہا کہ حدیث غدیر دین اسلام کے مسلمات میں سے ہے اہل سنت کے اکابر علماء محدثین مفسرین اور مؤرخین نے حدیث غدیر کی صحت کا اعتراف کیا ہے۔

اس موقع پر کتاب کے مؤلف علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر لیاقت علی لاشاری میر فہد خان جکھرانی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین لاشاری انجینئر اکبر علی لاشاری کو کتاب (حدیث غدیر اہل سنت کی معتبر کتب احادیث کی روشنی میں) کا تحفہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .