۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
گلگت بلتستان،اسلامی ثقافت اور خواتین کے عنوان سے مقالہ نویسی کا انعقاد

حوزہ/ معاشرے میں خواتین کے مقام،حقوق اور ذمہ داری سے آشنائی کے لیے مقالہ نویسی کا پروگرام رکھا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معاشرے میں خواتین کے مقام،حقوق اور ذمہ داری سے آشنائی کے لیے مقالہ نویسی کا پروگرام رکھا گیا۔

کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں خواتین کاکردار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ادیان الہی خصوصا اسلام میں خواتین کو ماں،بیٹی،بہن،بیوی اور ناموس کی شکل میں اعلیٰ مقام عطا کی ہے۔

اسی لحاظ سے ان کی ذمہ داری بھی سنگین ہے۔جدید دور میں جہاں میڈیا اور نئے نظریات ومکاتب نے مسلمان عورت کی شناخت میں بحران پیدا کیا ہے۔

خواتین سے مربوط اس کانفرنس ومقالہ نویسی کا ہدف میں اسلام تہذیب وثقافت کی روشنی میں مسلمان عورت کے کردار کو اجاگر کرناہے۔

مقالہ نویسی میں مختلف شعبہ ہای زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین حصہ لے سکتی ہیں۔جو اصول مقالہ نویسی کے ملکی معیارات پر اپنا مقالہ کانفرنس کے لیے ارسال کریں۔

گلگت بلتستان،اسلامی ثقافت اور خواتین کے عنوان سے مقالہ نویسی کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .