۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
رئیس ستاد کل ارتش پاکستان زائر حرم حضرت معصومه(س) شد

حوزہ/ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر میں حاضری دی اور حرم کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اپنے 22 افراد پر مشتمل ایک وفد کے ہمراہ آج قبل از ظہر حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر میں حاضری دی۔

رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے میں موجود صحن، ہال اور ضریح مبارک کی زیارت، اور اسی طرح حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے نام سے منسوب ہال میں نماز ادا کرنا، پاکستان فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے اہم پروگرام میں شامل تھا۔

اس دورے کے دوران پاکستان فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کو حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی تاریخ اور آپ کی شان و منزلت سے آگاہ کیا گیا اور اسی طرح اہل قم کی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے ایک عقیدت اور تاریخ و ثقافت سے بھی روشناس کرایا گیا۔

اسی حرم مطہر میں موجود انٹرنیشنل افیئرز کے دفتر میں بھی تشریف لے گئے اور انگریزی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن تحفہ کے طور پر ان کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ حرم مطہر کے خادموں کے ایک گروپ کی جس میں امام علی ابن ابی طالب (ع) کور کے کمانڈر سردار محمد رضا موحد، قم پولیس فورس کے ڈپٹی کمانڈر سردار بہادر اسماعیلی اور متعدد دیگر شخصیات نے پاکستان فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا حرم حضرت معصومہ (س) میں استقبال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .