۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ علامہ شہنشاہ نقوی نے مدرسۂ علمیہ فاطمیہ میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں موجود خواہران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں کیوں آئے ہیں اس کا ہدف اور مقصد کیا ہے؟ امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ ڈاکٹر بننا آسان ہے لیکن ایک اچھا انسان بننا مشکل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف خطیب علامہ شہنشاہ نقوی نے مدرسۂ علمیہ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئر چھتر مظفرآباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔

علامہ موصوف نے اس دوران مدرسے میں منعقدہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ میں موجود خواہران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق، ڈاکٹر بننا آسان ہے لیکن ایک اچھا انسان بننا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ کیسے طے کریں کون کیا ہے؟ بہت سارے انسان نظر آتے ہیں لیکن ان میں سے بعض پتھر کی مانند ہیں،بعض انسانی شیطان ہیں اور بعض جانوروں سے بھی پست تر ہیں۔ خدانخواستہ میں بھی ان میں سے ایک نہ ہوں اب کیسے پتہ چلے گا کہ میں انسان ہوں اس کے لئے ایک چھوٹا سا معیار نفس لوامہ ہے یعنی ٹوکنے والا نفس جو برائیوں پر بھی ٹوکے اور اچھائیوں پر ہمیں شاباشی دے یعنی ہر کام پر اندر سے آواز آئے ایسا کیوں کیا؟ اگر ایسا نہیں ہے تو ہم پتھر ہیں۔ پس ہمیں چاہئے کہ نفس لوامہ کو بیدار کریں اور جب اس میں شدت پیدا ہو جائے تو وہ نفس مطمئنہ بن جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .