۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس کا بلوچستان پاکستان میں بس حادثے کے متاثرین کے لئے حکومت سے بہترین طبی سہولیات اور مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان بس حادثے کے متاثرین کیلئےحکومت سے بہترین طبی سہولیات اور مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے علاقے میں بس حادثے کے نتیجے کے میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانبحق ہونے کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات عموماً ڈرائیوروں کی غفلت یا گاڑیوں میں موجود نقائص کے باعث پیش آتے ہیں۔ملک کی اہم شاہراہوں پر نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا جایا، تاکہ اوور سپیڈ اور ریس لگانے والوں پر قابو پایا جا سکے۔اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو تکنیکی لحاظ سے تسلی بخش جانچ پرتال کے بعد طویل روٹس پر چلنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ہمارے ملک میں ہر طرح کے ادارے اور قوانین تو موجود ہیں لیکن ان ہر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس دل خراش سانحے میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین کے لئے حکومت معاوضے کا اعلان کرے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .