۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
نائیجیریا

حوزہ / نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی جیل پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی جیل پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے ہیں۔

ابوجا سے نائیجیریا کی وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جیل پر حملے کے بعد تقریباً 300 قیدی جیل سے فرار ہوئے ہیں۔ تاہم جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں کو واپس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ شدت پسند تنظیم نے ابوجا کی جیل پر گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .