۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام آل ہزارہ چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 یزدان خان ہائی اسکول کوئٹہ کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام آل ہزارہ چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 یزدان خان ہائی اسکول کوئٹہ کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔

تقریب کے ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ارباب لیاقت علی ہزارہ جبکہ مہمان خاص مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی تھے۔

مہمان خصوصی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کھیل اور ورزش صحت کے لئے ضروری ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیل اور ورزش کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ کھیل اور تفریح کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نے احسن اقدام کیا ہے۔ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نے اجتماعی شادی جیسے بہترین فلاحی پروگرامز کے ذریعے عوامی خدمت کی اعلی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف میدانوں میں ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ عوام کے لئے معیاری پارک اور کھیل کے میدان بنائے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹیموں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .