۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ماموستا مصطفی شیرزادی

حوزہ/ ماموستا شیرزادی نے کہا:: غدیرخم کا واقعہ ایک ایسا واقعہ ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اسے اتحاد المسلمین کی بنیاد اور مرکز قرار دیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مریوان شہر کے امام جمعہ نے شہر مریوان کے علماء اور سنی طلباء کے اجتماع میں کہا: عالم اسلام کے پاس اتحاد حاصل کرنے کے بہت سے مواقع ہیں اور اسے ان مواقع کو استعمال کرنا چاہیے۔

مریوان کے امام جمعہ نے عید غدیر خم کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام اہل سنت کی نظر میں بہت بلند مقام رکھتے ہیں، حتی کہ پیغمبر اکرم (ص) نے امام علی علیہ السلام کے بارے میں فرمایا: انا مدینۃ العلم و علیؑ بابہا، یعنی میں علم کا شہر ہوں اور اس کے دروازہ علیؑ ہیں۔

مصطفیٰ شیرزادی نے کہا: امیر المومنین علیہ السلام کی زندگی کا ہر لمحہ اور تمام رخ تمام مسلمانوں اور یہاں تک کہ الہی مذاہب کے پیروکاروں کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

مریوان کے امام جمعہ نے کہا: "غدیرخم ایک ایسا واقعہ تھا جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں مومنین اور حاجی موجود تھے اور انہوں نے عالم اسلام کے اس عظیم واقعہ کو قریب سے دیکھا، اسلئے غدیر خم کو مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز اور بنیاد قرار دیا جا سکتا ہے۔

استاد شیرزادی نے کہا: سنی اس عظیم حقیقت پر یقین رکھتے ہیں کہ حضرت علی (ع) اپنے زمانے کے سب سے بڑے عالم و مفکر تھے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .