۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
انعامی مقابلہ ممبٗی

حوزہ/ ممبئی میں عید غدیر کی مناسبت سے ایک انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، یہ انعامی مقابلہ ۱۷ ذی الحج، اتوار کو شام ۵ بجے محفل ثانیہ زہرا (س)، زیب پیلس میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زیب پیلس اندھیری ممبئی میں عید غدیر کی مناسبت سے ایک انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، یہ انعامی مقابلہ ۱۷ ذی الحج، اتوار کو شام ۵ بجے محفل ثانیہ زھرا (س)، زیب پیلس میں منعقد ہوا، جن لڑکیوں نے اس مقابلے میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کروایا تھا “مدرسہ بنت الھدی” کی طرف سے ان کے لئے “غدیری بچے” اور “داستان غدیر” کے عنوان سے دو الگ الگ گروپ کو کتابچہ کا پی ڈی ایف مہیا کرایا گیا۔

اطلاع کے مطابق، ۱۸ ذی الحج کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ شرکت کرنے والی سبھی بچیوں کو تشویقی انعام دئے گئے۔

واضح رہے کہ یہ مقابلہ لیڈیز اکٹیوٹی ٹیم, زیب پیلس کی طرف سے محفل ثانیہ زھرا (س)، زیب پیلس اندھیری وسٹ میں منعقد ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .