۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جامعہ زینبیہ تسر شگر

حوزہ/ تقریب میں جامعہ کے اساتذہ کی خدمات کو سراہا گیا اور فارغ التحصیل طالبات میں سند تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ زینبیہ اور زینبیہ انٹر کالج تسر کی شاندار کامیابی پر ایک منفرد تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام سے سر محمد اسلم ناز، ہیڈماسٹر مہدی علی محمودی،شیخ احمد سعیدی اور شیخ احمد فاضل نے خطاب کیا۔جبکہ تقریب کی صدارت حجۃ الاسلام سید عباس الموسوی نے کی۔ نظامت کے فرائض شیخ سکندرعلی بہشتی نے انجام دیا۔

مقررین نے انتہائی دورافتادہ علاقہ میں طالبات کو دینی ومروجہ تعلیم کی سہولت اور معیاری کی فراہمی کو حوصلہ افزا قرار دیا۔پانچ سال مکمل کرکے 7طالبات جبکہ انٹر مکمل کرکے 30طالبات فارغ ہونے پر جامعہ زینبیہ کی نمایاں کارکردگی قرار دیا۔اساتذہ نے یہاں کے طالبات کی شاندار کامیابی پر پورے علاقہ کو مبارک باد پیش کی۔

خطبہ صدارت دیتے ہوئے سید عباس موسوی نے علماواساتذہ کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔اور علما کے باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

مزید انہوں نے کہا: حقیقی علم دینی علوم ہیں جو دنیا وآخرت کی سعادت کاباعث ہے۔دینی مراکز فارغ التحصیل طالبات خوش قسمت اور والدین کے لیے باعث زینت ہیں۔خداشناسی،اخلاق اور فروعات کا علم ہی حقیقی اسلامی علوم ہیں۔جن کاحصول فرض ہے۔

پروگرام کے آخر میں اساتذہ میں شیلڈ تقسیم کئے گئے۔ اور جامعہ زینبیہ کی فارغ التحصیل طالبات میں سرٹیفکیٹ وانعامات تقسیم ہوئے۔اس پروگرام میں مدرسہ ذوالقرنین کی تیس سے زائد طلباوطالبات میں جامعہ تعلیمات اسلامی پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی پر اعزازی اسناد تقسیم کئے گئے۔

جامعہ زینبیہ تسر شگر کی پانچ سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد، علماء اور اساتذہ کا خطاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .