۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حیدر عباس

حوزہ/ راہ حق میں ثابت قدم رہنے والے افراد کو خدا وند متعال فراموش نہیں کرتا بلکہ انہیں جنت کی بشارت دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سر زمین قم المقدسہ میں مجمع علماء و طلاب ہندوستان کی جانب سے حسینہ امام صادق علیہ السلام میں عشره مجالس کا سلسلہ جاری ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حیدر عباس رضوی نے چوتھی مجلس کو خطاب فرماتے ہوئے کہا: راہ حق میں ثابت قدم رہنے والے افراد کو خدا وند متعال فراموش نہیں کرتا بلکہ انہیں جنت کی بشارت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا: قیام حسینی میں ہر طرح کے افراد ہیں، اس میں غلام بھی ہیں آزاد بھی ہیں، ہاشمی بھی ہیں غیر ہاشمی بھی ہیں، عربی بھی ہیں غیر عرب بھی ہیں، یہ قیام کسی قوم و قبیلہ کا نہیں تھا بلکہ یہ قیام قیام انسانی تھا، اسی لئے امام حسین علیہ السلام نے آواز دی کہ میں نے اس بہتر اور اس سے وفادار صحابی نہیں دیکھے۔

انہوں نے قیام امام حسین علیہ السلام کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا اثر صرف جاندار نہیں بلکہ غیر جاندار چیزوں پر بھی ظاہر ہوا ہے، یہ اثر ففط ان چیزوں پر نہیں ظاہر ہوا جس میں احساس پایا جاتا ہے، بلکہ جن میں قوت احساس نہیں تھی ان میں بھی ظاہر ہوا۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے مزید کہا: قوت احساس اور جرات اظہار دو عظیم قوتیں ہیں، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے انہیں دونوں قوتوں کو عرب جیسے جاہل اور بدو افراد میں ایجاد کیا ۔

انہوں نے کہا: اگر انسان کے پاس قوت احساس نہ ہو اور اس کا ضمیر مردہ ہو جائے گا، اگر انسان میں احساس مردہ ہو جائے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے حسینی نہیں ہو سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .