۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
راہب حسن

حوزہ/ ہر عزادار پر واجب و لازم ہے کہ وہ دین کی حفاظت کرے اور دین کو پھیلائے تاکہ حسینی ہونے کا ثبوت دے سکیں اور اپنے آپ کو حسینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیندار بھی بنا لیں اور ہم اپنے اعمال سے ظاہر کریں کہ ہم عزادار امام حسین علیہ السلام بھی ہیں اور دیندار بھی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی امام بارگاہ مہدی آمین آباد لکھنؤ میں عشرہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس کو مولانا سید راہب حسن زیدی خطاب فرما رہے ہیں اس عشرہ مجالس کا موضوع دین اور دینی مسائل ہے۔

مولانا سید راہب حسن زیدی نے آج پانچویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام محافظ دین ہے، دين کی حفاظت کے لئے امام کربلا گئے تھے اس لئے ہر عزادار پر واجب و لازم ہے کہ وہ دین کی حفاظت کرے اور دین کو پھیلائے تاکہ حسینی ہونے کا ثبوت دے سکیں اور اپنے آپ کو حسینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیندار بھی بنا لیں اور ہم اپنے اعمال سے ظاہر کریں کہ ہم عزادار امام حسین علیہ السلام بھی ہیں اور دیندار بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیندار بن نے کے لئے ہم کو دین کی معرفت حاصل کرنی ہوگی اور معرفت دین ہم کو آئمہ معصومین علیہم السلام کے در سے ملے گی اُن کی سیرت سے ملے گی اور انسان چاہے جس منزل پر پہنچ جائے چاہے جس مرتبہ پر پہنچ جائے تب بھی اپنے آپ کو دین سے اور در اہل بیت علیہم السلام سے دور نہ کرے اور دعا کرے خالق کائنات سے کی ہم کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم دین اور اہل بیت علیہم السلام سے وابستہ رہیں اور اگر ہم دین اور اہل بیت علیہم السلام سے وابستہ نہیں ہونگے تو دنیا میں بھی ناکام انسان رہیں گے اور آخرت میں بھی ناکام انسان رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .