۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ مراسم عزاداری شهادت حضرت زهرا (س) در هیئت انصارالمهدی (عج) قم-میرباقری

حوزہ / مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن نے کہا: دشمن نوجوانوں کو مکتب سید الشہداء علیہ السلام سے الگ کرنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے۔ سید الشہداء علیہ السلام کے مصائب پر آنسو بہانا محرم کی ایک عطا ہے کہ یہ آنسو دلوں کو پاک کرتے ہیں اور انسان کے لئے گناہوں کی آلودگی سے نکلنے کا باعث بنتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی میر باقری نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں شامِ غریباں کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا: خداوندِ متعال نے ہماری زندگیوں میں جو فرصت اور مواقع قرار دئے ہیں ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے مزید کہا: سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری میں لوگوں کے لیے خصوصی رزق اور برکتیں عطا کی جاتی ہیں کیونکہ خدا نے ان محافل میں اپنی کچھ خاص عنائتیں مقرر کی ہیں اور ہر ایک کو اس کی استطاعت کے مطابق یہ رزق پہنچایا جاتا ہے۔

حجۃ الاسلام میر باقری نے کہا: ماہ محرم میں عطا ہونے والے رزق میں سے ایک "شہداء کے مصائب پر آنسو بہانا" ہے چونکہ یہ آنسو دلوں کو پاک کرتے ہیں اور انسان کے لئے گناہوں کی آلودگی سے نکلنے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: انسانی پاکیزگی پر حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مصائب پر آنسو بہانے کا اثر ذکرِ استغفار سے زیادہ ہے کیونکہ روایت کے مطابق امام حسین علیہ السلام کے غم میں آنسو بہانا خدا کی جانب سے انسان کے چھوٹے بڑے یا کم اور زیادہ تمام گناہوں کی بخشش کا سبب بنتا ہے۔

حرمِ حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: انسان کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ کہیں شیطان اس کی زندگی میں کوئی راستہ بنا نہ پائے کیونکہ شیطان چاہتا ہے کہ وہ لوگوں کو بالخصوص نوجوانوں کو مکتب سید الشہداء علیہ السلام سے الگ کر دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .