۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جلوس عزا

حوزہ/ ملک بھر میں آج یوم عاشورہ کے موقع پر بڑے ہی تزک و احترام کے ساتھ تعزیہ کا جلوس نکالا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں آج یوم عاشورہ کے موقع پر بڑے ہی تزک و احترام کے ساتھ تعزیہ کا جلوس نکالا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کیا۔
ہندوستان کی تمام ریاستوں میں جلوس عزاء نکالے گئے اور تمام مذاہب نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔ اسلام کی تاریخ شہادتوں کی ایک طویل داستان ہے۔ شہادت کا اسلام میں ایک عظیم درجہ ہے۔ محرم کے مہینے میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ یاد کی جاتی ہے۔
شہدائے کربلا کی یاد میں مختلف مقامات پر تعزیہ داری اور مجالس عزاء کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ صنعتی شہر اندور میں شہدائے کربلا کی یاد میں عقیدت مندوں نے جلوس عزاء کو کافی جوش و جذبے کے ساتھ نکالا کیونکہ گزشتہ دو برس سے عالمی وبا کے سبب ان جلوسوں پر پابندی عائد تھی۔ ان جلوس میں تمام مذاہب کے لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .