۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
قم مرکزی جلوس اور مجلس شام غریباں

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جانب سے سے سالانہ مرکزی جلوس یوم عاشور اور مجلس شام غریباں کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جانب سے سے سالانہ مرکزی جلوس یوم عاشور اور مجلس شام غریباں کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی جلوس میں علمائے کرام، طلاب عظام، زائرین کرام سمیت خواتین و بچوں کی کثیر تعداد نے شریک ہو کر شہدائے کربلا کا پرسہ پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق حسینیہ ابوالفضل العباس قم میں نماز ظہرین باجماعت پڑھنے کے بعد قاری سید جاوید الحسین بخاری نے قرآن پاک اور زیارت عاشورا کی تلاوت کی۔ جس کے بعد خادم حضرت معصومہ سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے عاشورا کے متعلق مختصر گفتگو کی۔ جبکہ علامہ سید شفقت علی نقوی نے یوم عاشور کے مصائب بیان کئے۔

یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ ابوالفضل العباس قم سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ پاکستان اور قم کی مختلف ماتمی سنگتوں اور اور نوحہ خوانوں نے دوران جلوس ماتم داری کروائی۔

بعد از مغربین رات ٹھیک 9 بجے مجلس شام غریباں صحن جواد الائمہ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوئی۔ جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت علی نقوی اور ذاکر ناصر اقبال چانڈیو نے مصائب امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا بیان کئے۔

ناظم پروگرام سید ناصر عباس نقوی نے عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کے کامیاب انعقاد پر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے جانی و مالی تعاون کرنے والے تمام افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جبکہ عشرے کے دوران مختلف شعبوں میں زحمات انجام دینے والے تمام برادران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .