۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جموں و کشمیر روز عاشورہ

حوزہ/ یوم عاشورا کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کےاہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا اور متعدد مقامات پر ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئےعاشورا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم عاشورا کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کےاہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا اور متعدد مقامات پر ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئے، عاشورا کا سب سے بڑا جلوس تنظیم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں امام باڑہ میر گنڈ بڈگام سے برآمد ہو کرآقای مرحوم حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفوی ؒکی رہایش گاہ دارلمصطفیٰ بڈگام پر اختتام پزیر ہوا جلوس عاشورا میں دسیوں ہزار مرد و زن اور پیر و جوان عزاداران سید الشہدا ؑ نے شرکت کی ۔

شہید آغا سید محمد حسین یادگارپارک بہشت الزہراؑبڈگام میں نماز ظہرین صدر انجمن شرعی شیعیان کی پیشوائی میں اداکی گئی اس موقعہ پر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے خطبہ عاشورامیں معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ۔شہداے کربلا ؑ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقا نے پرچم اسلام کی سربلندی اور حق وانسانیت کی بالا دستی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کی اور صبر و استقامت کی ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال تاریخ بشریت میں نہیں مل سکتی عاشورا کا دوسرا بڑا جلوس ذوالجناح از گلشن باغ مدین صاحب سے برآمد ہو کر خانقاہ میر شمس الدین اراکی ؒ جڈی بل سرینگر میں اختتام پزیر ہوا جس میں صدر انجمن شرعی شیعیان کے نمائندہ حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے شرکت کی اور معرکہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جن دیگر مقامات پر عاشورا کے جلوس برآمد کئے گئے ان میں امام باڑہ میر گنڈ تا امام باڑہ بڈگام ،گوجرہ بڈگام ، چھاترگام چاڑورہ ،یاری ستھرو،سایہ ہامہ، باباپورہ ماگام ، وتہ ماگام بیروہ، ایچھہ ہامہ کھاگ ، چائیرہ گیون ،غوطی پورہ ، طالہ پورہ ، بوگہ چھل خانصاحب و،جہامہ بڈگام، اتِنہ،سونہ پاہ، حیات پورہ ، دندوسہ محلہ بٹ چک ، اسکندر پورہ ،بٹہ پورہ کھاگ و،یائیل راولپورہ بڈگام، سٹھسو کلان، سنزی پورہ، کینہ ہامہ تحصیل چاڑورہ، توحیدیہ اسکول شالنہ، شپ پورہ ماگام ،گنڈحسی بٹ سرینگر، گامدو گاڑہ کھڈ ،امام باڑہ اندرکوٹ ، اندکھلو سوناواری، لالہ حاجی اوڑینہ ،نوگام پائین ، بڈی پورہ سوناواری ،چھانہ محلہ نوگام بانڈی پورہ ، ملہ پورہ دوسلی پورہ پٹن بارہ مولہ سونیم، کانلو،یال، کھنہ پیٹھ ، زاڈی محلہ و اوچھلی پورہ و دیورہ پٹن، نورکھاہ قاضی پورہ و شاہدرہ کمل کوٹ اوڑی بارہ مولہ ، ڈب تا زیارت گاہ حضرت سید محمد دانیالؒ ڈب گاندربل ،وکھرون پلوامہ و،پنیر جاگیر ترال پلوامہ،بمقام چھترہ گل اننت ناگ شامل ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .