۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
Karbala

حوزہ/ یوم عاشورہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی یاد میں منایا جاتا ہے، امام حسین علیہ السلام کے قیام کا اصل ہدف امر بالمعروف اور نہی عن المنکر تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید رضوان رضوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں یوم عاشورہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی یاد میں منایا جاتا ہے، محرم کی چاند رات سے مجالس کے اہتمام کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اور دس محرم تک مسلسل جاری رہتا ہے،ان مجالس میں عزادار اور عقیدت مند شریک ہوتے ہیں اور حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو یاد کرتے ہیں۔

ماہ محرم کے آغاز سے ہی ملک ہندوستان کی متعدد ریاستوں کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مجلسِ ماتم کا انعقاد کیا جاتا ہے،اور جلوس نکالے جاتے ہیں،ملک کے دیگر شہروں کی طرح ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آبادمیں بھی متعدد امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی گئیں،شہر کے آزاد نگر میں واقع امام بارگاہ میں منعقد مجلسِ عشرہ سے مولانا سید رضوان رضوی نے خطاب کیا۔

مولانا سید رضوان رضوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں یوم عاشورہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی یاد میں منایا جاتا ہے، محرم کی چاند رات سے مجالس کے اہتمام کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اور دس محرم تک مسلسل جاری رہتا ہے،ان مجالس میں عزادار اور عقیدت مند شریک ہوتے ہیں اور حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو یاد کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .