۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ سید ظفر عباس شمسی

حوزہ / صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک تحریر لکھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک تحریر لکھی ہے۔ جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔ 14 اگست 1947ء کو پاکستان آزاد ملک بنا۔ اس سے پہلے برطانیہ پورے ہندوستان پر راج کرتا تھا۔ برطانیہ نے ہندوستان کا استحصال کیا۔ برطانیہ نے ہندو کو ترجیح دی مسلمانوں کو نیچ ذات تصور کرتا رہا ہے ۔ تب مسلمانان ہند نے سوچا کہ مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک ہونا چاہیے۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال (رہ) نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔ تمام مسلمانوں نے ملکر 1906ء میں مسلم لیگ پارٹی بنائی۔ اب مسلم لیگ نے ایک علیحدہ ملک بنانے کے لیے کوشش شروع کر دی۔ مسلمانوں کا ایک ایسا ملک جہاں مسلمان آزاد زندگی گزار سکیں، آزادی سے مسلمان اپنے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کریں۔ [ افسوس کہ شیعان علی بن ابیطالب (ع) کو پاکستان بننے کے بعد بھی اپنے عقیدے پر رہنے کی آزادی نہیں ہے کبھی امام حسین علیہ السلام کے جلوس پر پابندیاں۔ کہیں ماتم حسین پر پابندیاں تو کہیں مجالس حسین علیہ السلام پر پابندیاں۔ حد تو یہ ہے کہ سکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں بھی آزادی سے اپنے مسلک کے مطابق شیعہ نصاب پڑھ سکیں۔ اب جو نصاب چل رہا ہے اس میں امام علی علیہ السلام کی فتوحات کا ذکر نہیں ہے۔ اس نصاب میں کربلا کا ذکر يعني امام حسین علیہ السلام جو نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، ان کا ذکر کہ امام حق پر تھے اور یزید باطل‌ پر تھا ۔امام علیہ السلام نے شہادت دے کر دین خداوند ذوالجلال اور شریعت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زندہ کر دیا۔ اس کا ذکر تک نہیں ہے]

قائداعظم محمد علی جناح مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے پھر انہوں نے، ان کی بہن فاطمہ جناح نے اور ان کے مخلص دوستوں نے مل کر پاکستان بنایا۔ 1947ء میں پاکستان برطانیہ سے اور ہندوستان سے آزاد ہوا۔ ان شاء اللہ یہ پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .