۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: اتحاد و وحدت، اخوت اور تحمل و برداشت قرآنی پیغامات ہے۔ انسان کی ترقی کا معیار تعلیم ہے جو معاشرہ علم کے ذریعے ترقی پاتا ہے وہ کبھی بھی تنزلی کا شکار نہیں ہوتا۔ عوام الناس کی خدمت اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا جمہوریت کا اہم پہلو ہے۔ جو حکمران اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ بناتے ہیں وہ ہمیشہ کے لیے مٹ جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: تمام مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ امت واحدہ کی شکل میں عوام کا شعور اجاگر کریں اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں تاکہ عالم اسلام ایک مضبوط طاقت بن سکے۔

امام جمعہ ملبورن نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دور حاضر میں ایسی پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔ تمام مذاہب کی مذہبی رسومات آزادی کے ساتھ منانے جمہوریت کا بہترین حصہ ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں محرم الحرام کے عشرہ اوّل کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر مجالس، عزاء اور جلوسوں پر مقدمات کے اندراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایسے مقدمات غیر قانونی اور غیر آئنی ہیں۔ حکومت پاکستان فی الفور ان مقدمات کو خارج کرے ۔

انہوں نے مزید کہا: ملت تشیع نے ہمیشہ ملک کے وقار کو بلند کرنے اور مستحکم کرنے کے لیے رول ادا کیا اور ظلم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں صف اوّل میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہی پیغام اسلام اور قرآن کا ہے جسے آج دنیا کے کونے کونے تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .