۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ط

حوزہ / ایران کے شہر بادورد کے امام جمعہ نے کہا: مغربی ممالک جمہوریہ اسلامی پر دباؤ ڈال کر اپنے مطلوبہ معاہدے کا متن مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام علی رضا قاسمی نے اس ہفتے بادرود میں نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کے دوران کہا: باطل کے حامی افراد اور گروہ سلمان رشدی کو طاقت اور دباؤ کے ساتھ کھڑا رکھنا چاہتے ہیں اور قدرتی بات ہے کہ ایک دن آئے گا جب وہ طاقت اور دباؤ کم ہو جائے گا اور باطل کو شکست ہو گی۔ اسی لیے ہم نے دیکھا کہ اس شیطان صفت مصنف پر حفاظتی ٹیم ہونے کے باوجود گزشتہ جمعہ کی رات ایک 24 سالہ نوجوان نے حملہ کیا۔

امام جمعہ بادرود نے سلمان رشدی پر حملے کو جنرل حاج قاسم سلیمانی کے قتل کے مرتکب افراد کے لیے ایک انتباہ قرار دیا اور کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی پیشین گوئی کے مطابق جلد یا بدیر جنرل حاج قاسم سلیمانی کے قتل کے مجرموں سے سخت انتقام لیا جائے گا۔

حجت الاسلام قاسمی نے ایٹمی مذاکرات کے عمل اور ایران سے پابندیوں کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مغربی ممالک اسلامی جمہوریہ پر دباؤ ڈال کر ایٹمی معاہدے کے متن کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن جمہوری اسلامی ایران ان کے اس مذموم اور شاطرانہ کھیل کو سمجھتا ہے اور کبھی بھی امریکہ کے دھوکے اور فریب میں نہیں آئے گا۔

حجۃ الاسلام قاسمی نے کہا: جب تک ایرانی حکومت اور عوام کے مفادات کو محفوظ نہیں بنایا جاتا اس وقت تک کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔ مغربی ممالک نے بارہا اپنی بدقولی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے انخلاءپر اس کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھانے سمیت اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ پر عمل نہ کرنا شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .