۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مالانا کرار خان غدیری

حوزہ/ ہمارے لئے آج بھی قرآن کریم ان کے سورے ان کی آیات ہمارے لئے حجت ودلیل ہیں، اگر پوری دنیاکی کتابیں قرآن کے مقابلہ میں آجائیں تب بھی قرآن کی ہی بات مانی جائے گی کیوں کہ قرآن دلیل ہے حجت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کی ۲۱ تاریخ کو عشرہ سجادیہ خوجہ شیعہ جماعت بارگاہ باب المراد سورت گجرات میں مولانا کرارخان غدیری نے کہاکہ رسول اللہ (ص)نے امت کے حوالے قرآن واہل بیت چھوڑے ہیں جس پر حدیث تقلین گواہ ہے لہذا ہمارے لئے آج بھی قرآن کریم ان کے سورے ان کی آیات ہمارے لئے حجت ودلیل ہیں۔

انہوں نے کہا: قرآن کی تلاوت کرنے والا ، قرآن کریم حفظ کرنے والا، قاری قرآن حافظ قرآن ہمارے لئے دلیل وحجت نہیں ہے اسی طرح ہمارے لئے انبیاء مرسلین اہل بیت علیہھم السلام دلیل وحجت ہیں کوئی مسلمان کوئی نمازی کوئی حاجی کوئی صحابی ہمارے لئے قابل قدر ہیں مگر دلیل وحجت نہیں ہیں لہذا اگر پوری دنیاکی کتابیں قرآن کے مقابلہ میں آجائیں تب بھی قرآن کی ہی بات مانی جائے گی کیوں کہ قرآن دلیل ہے حجت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .