۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شام میں حملہ

حوزہ/ شام میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ جبکہ ایک اور فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق شمالی شام کے صوبے دیرالزور میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

اس شامی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، راکٹ حملے کے نتیجے میں فوجی اڈے سے دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور حملے کے فوراً بعد امریکی ہیلی کاپٹر کیمپ کے اوپر منڈلا رہے تھے۔

گراؤنڈ زیرو سے رپورٹ کرتے ہوئے روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے رپورٹر نے کہا کہ یہ امریکی فوجی اڈے پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق راکٹ حملے کے بعد امریکی فوجی اڈے سے کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، دمشق حکومت کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی فوجی، داعش اور تکفیری دہشت گرد گروہوں سے لڑنے کے بہانے شام میں موجود ہیں اور تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .