۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف تمام مذاہب کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ سیرت معصومین علیہم السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہی ممکن ہے اور اسکے بعد ہی ظلم کا مقابلہ کرنا اور امت واحدہ بن کر ہی ہماری کامیابی ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مقیم حجۃ الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی مجالس کے دوران مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا اور ظلم سے نفرت کا اظہار اور مظلوموں کی دادرسی کرنا پیغام کربلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف تمام مذاہب کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ سیرت معصومین علیہم السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہی ممکن ہے اور اسکے بعد ہی ظلم کا مقابلہ کرنا اور امت واحدہ بن کر ہی ہماری کامیابی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مکتب تشیع نے ظلم کو برداشت کر کے اتحاد وحدت کے علم کو دنیا میں لہرایا ہے جس کے نتیجے میں تفریق پھیلانے والے عناصر خوف زدہ ہیں۔

آج ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس کے پرچم کے سائے تلے امت واحدہ کی شکل نظر آئے تاکہ دنیا میں بسنے والے محرومین مظلومیںن کے لیے نصرت کی آواز بن سکیں اور ایسے قوتوں کا خاتمہ کرنا چائیے جو مذاہب کے اندر انتشار پھیلاتے ہیں۔

مولانا اشفاق وحیدی نے کہا کہ عصر حاصر میں حکمران ایسی پالیسیوں کا انتخاب کریں جن سے عوام کے اندر پیار محبت بھائی چارے کو فروغ مل سکے اور مظالم کے خاتمے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے ملک پاکستان کے حالات پر تبصرہ کرتے ھوئے کہا کہ پاکستانی عوام آئے روز بے روزگاری مہنگائی دہشتگردی جیسے مشکلات کا شکار ہے ان مشکلات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عوام خوشحالی کی زندگی بسر کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .