۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امیر دریادار سیاری

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ کسی طاقت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری اور زمینی سرحدوں اور اس سرزمین کی ارضی سالمیت پر حملہ کرنے کی جرات اور صلاحیت نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر حبیب اللہ سیاری نے پیر کے روز اپنی ایک تقریر میں کہا: دنیا کی کوئی بھی طاقت اسلامی جمہوریہ ایران کے سمندری اور زمینی سرحدوں اور اس سرزمین کی ارضی سالمیت پر حملہ کرنے کی جرات اور صلاحیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس پرچم سمندروں میں بلند ہے جو ملک کے نوجوانوں کی علمی طاقت، صلاحیت اور صنعت کی علامت ہے۔

سیاری نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی ملک کو اس سرزمین کے پانی اور مٹی پر بالکل بھی حملہ کرنے کی اجازت نہیں ہے اور سب اس قوم اور نظام کی طاقت اور اقتدار سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی سمندر میں ایرانی بحری جہازوں کی سیکورٹی کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب سمندر میں ایرانی بحری جہازوں کی سیکورٹی ہم فراہم کرتے ہیں اور اب تک پانچ ہزار بحری جہازوں کے لیے 150 ایسکارٹ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .