۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سعودی کابینہ

حوزہ/ جاری کردہ ایک شاہی فرمان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا وزیر اعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روزکابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ ایک شاہی فرمان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا وزیر اعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ وہ پہلے نائب وزیر دفاع کے منصب پر فائز تھے اور اس وزارت کا قلم دان خود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاس تھا۔

سعودی پریس ایجنسی نے ایک شاہی فرمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یوسف بن عبداللہ بن محمدالبنیان کو مملکت کا وزیرتعلیم مقررکیا گیا ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کے باوجود شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو وزیرتوانائی، شہزادہ فیصل بن فرحان کو وزیرخارجہ، خالد بن عبدالعزیزالفالح کو وزیرسرمایہ کاری، شہزادہ عبدالعزیزبن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو وزیر داخلہ اور محمد بن عبداللہ الجدعان کو بہ طور وزیر خزانہ برقرار رکھا گیا ہے اور ان کی اہم وزراتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ان کے علاوہ شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر، ولید الصعمانی کو وزیر انصاف، عبدالطیف بن عبدالعزیزآل الشیخ کو وزیر برائے اسلامی امور، شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان کو وزیر ثقافت، شہزادہ عبدالعزیزبن ترکی الفیصل کو وزیرکھیل، توفیق بن فوزان الربیعہ کو حج و عمرہ کا وزیر اور ماجدبن عبداللہ القصبی کو وزیرتجارت کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید برآں بندربن ابراہیم الخریف کو وزیرصنعت و معدنی وسائل، احمد الخطیب کو وزیرسیاحت، فیصل بن فضیل آل ابراہیم کو وزیرمعیشت اورمنصوبہ بندی اور فہد بن عبدالرحمٰن داحس الجلاجل کو نیا و زیرصحت مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .