۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر/ دیدار شستا با قریشی

حوزہ/ اور امریکہ اب دنیا میں اپنی کسی پالیسی کو نافذ نہیں کر سکتا اور یہی مسئلہ ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی میں روز بروز اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے کہا: انقلاب اسلامی سے پہلے دنیا دو قطبی تھی، سوویت سپر پاور کے خاتمے کے ساتھ، امریکہ کو دنیا کی واحد سپر پاور تسلیم کیا گیا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اب ایران نے امریکہ کے اس غرور کو توڑ دیا ہے اور امریکہ اب دنیا میں اپنی کسی پالیسی کو نافذ نہیں کر سکتا اور یہی مسئلہ ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی میں روز بروز اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے مزید کہا: بڑی سرمایہ کاری کے باوجود بحرین، شام، عراق اور افغانستان میں امریکہ کے اہداف اور مقاصد ناکام ہوئے ہیں۔

ارومیہ کے امام جمعہ نے بیان کیا: انقلاب اسلامی دنیا میں فوجی قوت کے اعتبار سے اپنے اقتدار کے ساتھ ظاہر ہوا ہے اور آج امریکہ اور جعلی صیہونی حکومت ایران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید کہا: جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب نے عراق میں امریکی اڈے پر میزائل داغے اور امریکہ اس کے سامنے کھڑے ہونے اور جواب دینے سے قاصر رہا۔

مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے نرم محاذ کی مضبوطی کو بھی ضروری سمجھا اور کہا: ہمیں نرم محاذ اور سخت محاذ پر بھی اسلامی جمہوریہ کا دفاع کرنا چاہیے۔

انہوں نے روحانیت اور بصیرت کو نرم محاذ میں دو اہم عناصر قرار دیا اور مزید کہا: اگر ہم معاشرے میں روحانیت کو مضبوط کریں اور ساتھ ہی لوگوں کی بصیرت میں اضافہ کریں تو بلا شبہ نرم محاذ میں دشمن کی شکست یقینی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .