۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کوریا

حوزہ/ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل داغ کر امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ تم ہمارے خلاف دھمکیاں اور سازشیں کرتے رہو، ہم تمہاری دھمکیوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 12 جنگی طیاروں نے اس کی سرحد کے قریب پروازیں کی ہیں جس کے جواب میں اسے 30 فوجی طیارے تعینات کرنے پڑے۔ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے آٹھ جنگی طیاروں اور چار بمبار طیاروں نے اڑان بھری۔ فوج نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا کے طیاروں نے زمین سے زمین پر فائرنگ کی مشق کی ہے۔ ادھر غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کیا ہے۔ دو ہفتوں میں یہ ان کا چھٹا میزائل تجربہ ہے۔ تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل داغے گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی سمندری علاقے سے فائر کیے گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔ اسی دوران شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کے بعد 2 روز قبل امریکہ اور جنوبی کوریا نے بیک وقت 4 میزائل داغے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا نیا میزائل تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا ردعمل ہے۔ ساتھ ہی ماہرین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ شمالی کوریا امریکہ کی دھمکیوں کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے اور واشنگٹن کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پیانگ یانگ پر امریکی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .