۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر / دیدار فرمانده کل انتظامی با آیت‌الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ ایران دشمن عناصر میڈیا کی غیر ضروری آزادی اور ملک میں جاری مہنگائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو ورغلانا چاہتے ہیں اور جب تک یہ دو مشکلات موجود ہیں ایسے واقعات کی رونمائی کا امکان موجود رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر انچیف سردار اشتری نے قم میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران آیت اللہ مکارم شیرازی نے ایرانی پولیس فورس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس حالیہ فسادات کے دوران ملک میں امن و امان کی برقراری میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران دشمن عناصر میڈیا کی غیر ضروری آزادی اور ملک میں جاری مہنگائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو ورغلانا چاہتے ہیں اور جب تک یہ دو مشکلات موجود ہیں ایسے واقعات کی رونمائی کا امکان موجود رہے گا، مزید کہاکہ بیرونی عناصر ہمیشہ اسلامی نظام پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور معاشی مسائل بھی انہیں بہانہ فراہم کرتے ہیں۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مزید کہاکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور اقتصادی مسائل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی صف کو افراتفری اور عدم تحفظ کے خواہاں عناصر کی صف سے الگ کرنا چاہئے۔

انہوں نے مہسا امینی کی موت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے لیے ضروری تھا کہ وہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی تحقیقات کی سنجیدہ اور فوری رپورٹ کرتے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں حجاب کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی اکثریت حجاب اور عفاف کی پابند ہے۔

انہوں نے موجودہ اقتصادی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حکومت کو اقتصادی مشکلات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .