۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ماموستا محمدامین راستی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: دشمن ملک میں بین المذاہب اور مختلف قومیتوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے اور اس مذموم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اندرونی اور بیرونی اپنے تمام عناصر اور ہتھکنڈوں کو استعمال کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اہلسنت عالم دین مولوی محمد امین راستی نے آج سنندج کے اہلسنت طلباء کے اجتماع میں خطاب کے دوران کہا: دینی مدارس میں پڑھنے والے طلباء کو چاہئے کہ وہ تقویٰ اور تہذیب کا خیال رکھیں اور اپنے تمام امور میں اس پر بہت توجہ دیں۔

سنندج کے امام جمعہ نے کہا: تعلیم اور تربیت طلباء کی ترقی اور رشدِ علمی کی بنیاد ہیں لہذا طلباء کو ان دونوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

سنندج افتاء کونسل کے رکن نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں دشمنوں اور تخریب کاروں کی طرف سے ملک میں شروع کیے گئے افسوسناک واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: چونکہ دشمن جانتا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ براہ راست ٹکر اور فوجی تصادم کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے لہذا اب دشمن نسلی اور مذہبی تصادم کی تلاش میں اور اس ملک کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں اور اپنے ان مذموم عزائم کو حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے اندرونی اور بیرونی عناصر اور ہر قسم کے ہتھکنڈوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

اس اہلسنت عالم دین نے کہا: ہم نوجوانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے میڈیا کی جھوٹی خبروں سے متاثر نہ ہوں کیونکہ دشمن کبھی بھی ایرانی قوم کا ہمدرد نہیں ہے۔ اس لیے ہمیں دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور ان سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے پاس موجود چیزوں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .