۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
جاسوسی

حوزہ/ قطر نے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ قطر کے حکام نے صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں ہندوستانی بحریہ کے سابق افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ "قطر حکام نے حال ہی میں سابق ہندوستانی افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا ہے"۔

اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے اس بارے میں لکھا: ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں قطر میں گرفتار کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے آٹھ سابق افسران کی رہائی کے لئے گزشتہ ماہ دوحہ کا دورہ کیا۔

ان رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے آٹھ مشتبہ افراد ایک نجی کمپنی کے ملازم ہیں جو قطریوں کو بحریہ کے شعبے میں تربیت اور خدمات فراہم کرتی ہے۔

اسی دوران ہندوستانی اخبار "انڈین ایکسپریس" نے یہ خبر شائع کرکی کہ "قطر انٹیلی جنس نے 72 دن قبل قطر میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا" اکتوبر کے آخر میں ہندوستانی عہدیدار کے دوحہ کے دورے کا مقصد ان گرفتار افراد کو رہا کرنے میں اپنے ملک کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی مدد کرنا تھا۔

اس سے قبل خطے کے بعض ممالک جیسے لبنان اور سعودی عرب حتیٰ کہ غزہ میں بھی اسرائیلی جاسوسوں کی شناخت اور گرفتاری کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .