۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شام

حوزہ/ شام کے علاقے ادلب میں موجود 800 دہشت گردوں بشمول داعش کے دہشت گردوں کو روس کے ساتھ لڑنے کے لیے یوکرین بھیجا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے علاقے ادلب میں موجود 800 دہشت گردوں بشمول داعش کے دہشت گردوں کو روس کے ساتھ لڑنے کے لیے یوکرین بھیجا جا رہا ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے شام کے صوبے ادلب کے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو مرحلوں میں بہت سے دہشت گروہوں کو یوکرین بھیجا گیا ہے، اس کام کے لئے ’’التحریر الشام ‘‘ نامی دہشت گرد گروہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ التحریر الشام دہشت گرد گروہ ترکی اور مغربی ممالک کی حمایت سے صوبہ ادلب میں اپنے ٹھکانے برقرار رکھے ہوئے ہے۔

مغربی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ نے اپنا نام تبدیل کر کے تحریر الرشام رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ان دہشت گروہوں کو الجہاد اور البشیر کیمپوں سے سرمدا شہر بھیجا گیا اور پھر انہیں بابل حوا کے راستے ترکی اور وہاں سے یوکرین بھیجا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .