۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس کمیته امداد امام خمینی(ره) با آیت الله اعرافی

حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے آیت اللہ محمد حسن قافی یزدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے نامور عالم دین اور دینی علوم کے استاد آیت اللہ محمد حسن قافی یزدی کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

بزرگ فقیہ، مجاہد اور خدمت گزار عالم دین مرحوم آیۃ اللہ شیخ محمد حسن قافی یزدی (طاب ثراہ) کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

مرحوم کا شمار قم اور یزد کے دینی مدارس کے بزرگ علماء میں ہوتا تھا۔ وہ انقلاب اسلامی کے دیرینہ خدمت گزار تھے۔ دینی علوم کی تدریس، خطابت اور لوگوں کو وعظ و نصیحت کے سلسلہ میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میں اس مصیبت پر صوبہ یزد کے عوام، علمائے کرام، دینی مدارس بالخصوص مرحوم کے شاگردوں اور عقیدتمندوں، پسماندگان، مرحوم کے خاندان اور فرزندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے درجات میں بلندی و مغفرت کے لئے خداوند متعال سے دعاگو ہوں۔ خداوند عالم انہیں اپنے پیاروں کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر و شکیبائی اور بہترین اجر عنایت فرمائے۔

علی رضا اعرافی

19 نومبر 2022ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .