۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
آل انڈیا شیعہ کونسل

حوزہ/ موجودہ عالمی منظر نامہ پر وقوع پذیر حالات اور سامراجیت کی ہر محاذ پر ناکامی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر اپنی بیداری اور انقلاب اسلامی کے ساتھ وفاداری کے ذریعہ دنیا کی بڑی طاقتوں خاص طور پر امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے "ملت کو در پیش مسائل اور ان کا حل" کے عنوان سے شیعہ کونسل کی ماہانہ منعقد ہونے والی جائزہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو نا کام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی منظر نامہ پر وقوع پذیر حالات اور سامراجیت کی ہر محاذ پر ناکامی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر اپنی بیداری اور انقلاب اسلامی کے ساتھ وفاداری کے ذریعہ دنیا کی بڑی طاقتوں خاص طور پر امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ ایٹمی معاملہ پر ہزیمت اور عراق میں شدید رسواٸی و ذلت آمیز شکست مغربی طاقتوں کو ملی ہے اس کا انتقام لینے لئے ایران میں داخلی خلفشار پیدا کیا گیا۔

کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا مرزا عمران علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اعتراضات کے نام پر مساجد، قرآن پاک اور مقدس مقامات کی بے حرمتی اور امامزادے حضرت شاھچراغ کے روضہ پر داعشی درندوں نے بے گناہ عوام کو قتل کیا اس سے ظاہر ہوگیا کہ شام کی طرز پر ایران کو نشانہ بنانے کی سازش کی گٸی ہے جو ایرانی عوام کے باہمی اتحاد اور بیداری کی وجہ سے ناکام ہوگٸی ہے۔ ایران نے ہر محاذ پر اپنی روز افزوں ترقی سے سامراجی طاقتوں کی نیند اڑا دی ہے اور مشرق وسطیٰ سے ان کے اثر و رسوخ اور دبدبہ کا خاتمہ کردیا ہے۔

اس موقع پر شیعہ کونسل کے قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہندوستان اور ایران کے دیرینہ اور مضبوط رشتوں کو مزید محکم بنانے پر زور دیا اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان صدیوں سے جاری ثقافتی اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .