۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
افتتاح بزرگترین مسجد شیعیان عمان

حوزہ/ عمان کے وزیر اوقاف محمد بن سعید المعمری اور حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ اراکی نے ایک تقریب کے دوران عمان میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد ’’ جامع السلام ‘‘ کا افتتاح کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر اوقاف محمد بن سعید المعمری اور حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ اراکی نے ایک تقریب کے دوران عمان میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد ’’ جامع السلام ‘‘ کا افتتاح کیا۔

اس تقریب میں جو کہ عمان کے شیعہ اور سنی علماء اور عرب ممالک کے متعدد شیعہ علماء کی موجودگی میں منعقد ہوئی، عمان کے اللواتیہ قبیلے کے شیخ ڈاکٹر فؤاد الساجوانی نے عمان کے وزیر اوقاف کو اس مسجد کا یادگاری تختی پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ مسقط میں مسجد جامع السلام عمان کے محکمہ اوقاف اللواتیہ کی کوششوں سے 30,000 مربع میٹر اور 12,820 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل زمین پر تعمیر کی گئی تھی اور اس کا افتتاح پیر کی شب ایک تقریب کے دوران کیا گیا ۔

مسقط کی مسجد جامع السلام کے تعلقات عامہ کے مطابق آیت اللہ اراکی کی تحریر کردہ کتاب "المسجد فی فقہ النظام الاسلامی" کی نقاب کشائی کی تقریب آج کی شب عمان کے اوقاف اللواتیہ کے سربراہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور اس ملک کے شیعہ اور سنی علماء کی موجودگی میں منعقد ہونے والی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .