۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حسین قدر نقوی

حوزہ/ مولانا سید حسین حیدر قدر نقوی نے تذکیہ نفس اور معرفت خدا پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ معرفت نفس ہی معرفت خدا ہے ہمارا نفس ہی ہمیں خدا کی طرف لے جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام کانودر گجرات کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہونے والے درس اخلاق کے ذریعہ تمام طالبات و طلبہ کرام سے خطاب ہوتے ہوئے مولانا سید حسین حیدر قدر نقوی نے تذکیہ نفس اور معرفت خدا پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ معرفت نفس ہی معرفت خدا ہے ہمارا نفس ہی ہمیں خدا کی طرف لے جا سکتا ہے۔

اس موقع پر مدیر حوزہ مولانا سید یاسین حسین عابدی کے ہمراہ مولانا سید محمد میاں زیدی مولانا محمد اسلم معروفی امام جمعہ و جماعت کانودر گجرات تشریف فرما تھے، نیز تمام طلاب کرام اس پروگرام میں موجود تھے، اسکے علاوہ آنلائن درس کے ذریعہ ہندوستان، پاکستان، دوبئی، یوکے، امریکہ، آسٹریلیا نیز دیگر ممالک سے خواہران و برادران نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

آخر میں مولانا سید یاسین حسین عابدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .