۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ مقصود علی

حوزہ/جنوبی پنجاب کے چار روزہ تنظیمی دورے کے سلسلے میں، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی صوبائی سیکرٹری تنظیم سید دلاور رضا زیدی کے ہمراہ بہاولپور آمد اور ضلعی کابینہ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ نیو اسلامی کالونی میں موجودہ صورت حال اور تنظیمی اھداف پر مومنین کرام اور تنظیمی احباب سے گفتگو کی ہے۔

مجلس وحدت المسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے لئے مصروف عمل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

تفصیلات کے مطابق، اس موقع پر ضلعی صدر سید سکندر علی شاہ، سیکرٹری تنظیم احسان حیدر، قانونی مشیر جاوید کلاچی، ایڈوکیٹ پروفیسر عابد حسین، سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر نوید محسن چوہان اور ضلعی نائب صدر و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

مجلس وحدت المسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے لئے مصروف عمل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے امام بارگاہ نیو اسلامی کالونی بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1960ء کی دہائی میں ملت جعفریہ نے طویل جدوجہد کے بعد اپنے مطالبات منوائے قائد ملت جعفریہ علامہ سید محمد دھلوی رحمۃ اللہ علیہ نے شیعہ مطالبات کمیٹی کے پلیٹ فارم سے نصاب تعلیم میں متنازعہ نکات کے خلاف اور شیعہ طلباء کے لئے ان کی دینی تعلیمات کے مطابق نصاب کا مطالبہ رکھا اور اسے اس وقت کی اسلامی نظریاتی کونسل اور اہل سنت علماء و اکابرین نے بھی جائز مطالبہ قرار دیا۔

مجلس وحدت المسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے لئے مصروف عمل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے لئے مصروف عمل ہے قوم کے تمام طبقات اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

مجلس وحدت المسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے لئے مصروف عمل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .