۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: اخلاقیات پر توجہ معاشرے میں بہت سی کج فکریوں اور تعصبات کو دور کرنے کا باعث بنتی ہے اور ایک طرح سے برائیوں کو اچھائیوں میں بدل سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی صوبہ کردستان سے رپورٹ کے مطابق، شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے شہر بانہ میں طلباء کو دئے گئے درسِ اخلاق میں کہا: تمام انسان ایک دوسرے کے مقابلے میں ذمہ داریاں رکھتے ہیں اور اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: موجودہ دور میں اخلاقیات انسان کی مادی خواہشات کا شکار ہو چکی ہیں اگرچہ انسانی فطرت نیکی کی طرف مائل ہوتی ہے لیکن پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ آج کی زندگی کی مصروفیت لوگوں کو دن بہ دن روحانیت اور اخلاقیات سے دور کر رہی ہے حتی کہ یہ انسان کو پستی اور تنزلی کی کم ترین سطح پرپہنچا دیتی ہے۔

مولوی خدائی نے کہا: انسان کا مقام یہ ہے کہ خداوند متعال اسے اشرف المخلوقات کے طور پر متعارف کراتا ہے لہذا ہمیں متوجہ رہنا چاہئے کہ کہیں ہماری انا اور ہوای نفس ہمیں انسانیت سے دور نہ کر دے اور خدانخواستہ کہیں ہم اپنی انسانیت کو پست درجے تک پہنچانے کی پوزیشن میں نہ آجائیں۔

انہوں نے مزید کہا: اخلاقیات پر توجہ معاشرے میں بہت سی کج فکریوں اور تعصبات کو دور کرنے کا باعث بنتی ہے اور ایک طرح سے برائیوں کو اچھائیوں میں بدل سکتی ہے اور یہی چیز "امربالمعروف اور نہی عن المنکر" کا مصداق قرار پاتی ہے۔

شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: ہر شخص جس مقام پر ہے وہاں اس کے مخصوص فرائض ہیں جنہیں مؤثر طریقے سے انجام دینے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .