۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
جوہری ہتھیار

حوزہ/ امریکی ڈائریکٹر برائے قومی انٹیلی جنس ایورل ہائنس نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہائنس نے ہفتے کے روز کہا :اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان کے ایک حصے میں ہائنس نے شمالی کوریا کے حوالے سے کہا: ملک جانتا ہے کہ چین یہ پسند نہیں کرتا کہ پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیار ٹیسٹ کرنے پر سزا دی جائے۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ چینی صدر کورونا سے لڑنے کے لیے مغربی ممالک سے کوئی ویکسین قبول کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعاون کے بارے میں یہ بھی کہا کہ چین یوکرین کی جنگ میں روس کی مدد کر رہا ہے لیکن بیجنگ ماسکو کی عسکری حمایت نہیں کر رہا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایوریل ہائنس نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے سیاسی مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور اس کا کوئی ثبوت بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پیشین گوئی یہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں یوکرین کی جنگ سست رفتاری سے جاری رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .