۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حمید ملکی

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا: آج مبلغین کا بنیادی فریضہ جہادِ تبیین، دشمن کو آشکار اور رسوا کرنا اور درست ملکی حالات سے لوگوں کو باخبر کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم کے مدرسہ دارالشفا میں "جہادِ تبیین" کے عنوان سے مبلغینِ فاطمی کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے اس اجتماع میں اپنے خطاب کے دوران جہادِ تبیین اور آمنے سامنے تبلیغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے آج دشمن نے بعض نوجوانوں کو اسلامی نظام کے بارے میں بدگمانی کا شکار کر رکھا ہے۔ مبلغین اور روحانیت کا فرض ہے کہ وہ جوانوں سے آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں اور انہیں دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کریں۔

انہوں نے بعض تبلیغی تجربات کو بیان کرتے ہوئے کہا: تبلیغ میں وہی افراد کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے تبلیغی امور میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا: مبلغین کو اپنے رویے اور اعمال و کردار کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔ بعض اوقات کوئی چھوٹی سی غلطی لوگوں کے روحانیت کے بارے میں شکوک و شبہات کا باعث بنتی ہے۔ اگر علماء، مبلغین اور طلباء لوگوں کے ساتھ احترام، شائستگی اور دانشمندی سے پیش آئیں تو وہ ان کے مرید بن جائیں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا: آج مبلغین کا بنیادی فریضہ جہادِ تبیین، دشمن کو آشکار اور رسوا کرنا اور درست ملکی حالات سے لوگوں کو باخبر کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .