۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر: عیادت امام جمعه اران وبیدگل ازسالمندان

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں بیمار کی عیادت کے آداب کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

تَمامُ عِيادَةِ المَريضِ اَنْ يَضَعَ اَحَدُكُمْ يَـدَهُ عَـلَيْهِ وَ يَسْـأَلَهُ كَيْفَ هُوَ كَيْـفَ اَصْبَـحْتَ وَ كَيْفَ اَمْسَيْتَ؟ وَ تَمامُ تَحِيَّتِكُمْ الْمُصافَحَةُ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

مریض کی عیادت کے آداب یہ ہیں کہ تم میں سے کوئی ایک شخص اس (کے کاندھوں وغیرہ) پر ہاتھ رکھے اور اس سے پوچھے کہ تمہارا کیا حال ہے؟ اور آپ نے اپنی صبح اور رات کیسے گزاری؟ اور آپ کا مکمل حال و احوال اس سے ہاتھ ملانا اور مصافحہ کرنا ہے۔

بحارالأنوار، ج ۸۱، ص ۲۲۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .