۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مسلم

حوزہ/ ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوئی جس ویڈیو میں بہت سے لوگ نظر آ رہے ہیں، جس میں ایک پولیس اہلکار اور کچھ مقامی لوگ ایک مسلم نوجوان کو ریلوے پٹری کے اوپر سے اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص ریلوے ٹریک پر زخمی حالت میں پڑا ہے اور جان بچانے کے لئے سب سے التجا کر رہا ہے۔ ویڈیو میں بہت سے لوگ نظر آ رہے ہیں، جس میں ایک پولیس اہلکار اور کچھ مقامی لوگ اسے ریلوے پٹری کے اوپر سے اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

میڈیا کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی دونوں ٹانگیں ٹرین کی زد میں آکر کٹ گئیں اور وہ فی الحال لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اس شخص کا نام ارسلان بتایا جا رہا ہے اور وہ کلیان پور کراسنگ کے قریب جی ٹی روڈ کے کنارے سبزی کی دکان چلاتا ہے۔ ارسلان کے والد سلیم نے بتایا کہ جب میں وہاں پہنچا تو میرا بیٹا ٹماٹر بیچ رہا تھا، ایک کانسٹیبل نے میرے بیٹے کا ترازو ریلوے لائن کے پاس پھینک دیا، وہ اسے لینے کے لیے پٹری پر اترا جہاں ٹرین کے نیچے آنے کے بعد اس کی دونوں ٹانگیں ران سے کٹ گئیں۔

کانپور ویسٹ کے ڈی سی پی وجے دھول نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل راکیش کمار موقع پر موجود تھا اور یہ راکیش ہی تھا جس نے ارسلان کے ترازو سے سامان پھینکا تھا اور یہ بات راکیش کمار نے قبول کر لی ہے، ان کے مطابق ارسلان جب ہیڈ کانسٹیبل راکیش کمار نے سبزی تولنے کے لیے استعمال ہونے والا ترازو ٹریک پر پھینک دیا تو وہ اسے اٹھانے کے لیے ریلوے ٹریک کی طرف دوڑا، اسی دوران یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔

ڈی سی پی وجے دھول نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل راکیش کمار کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .