۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
فالح الفیاض

حوزہ/ عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن  حشد الشعبی کے سربراہ نے داعش پر فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع کہا کہ دشمن سازش کر رہے ہیں، ہم سب ملک کے دفاع کے سلسلے میں ابومہدی المہندس اور قاسم سلیمانی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن حشد الشعبی کے سربراہ "فالح الفیاض" نے آج (اتوار 11 دسمبر) کو دہشت گرد گروہ داعش پر فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر کہا: دہشت گردی پر عراق کی فتح ،آنے والی نسلوں کے لیے فخر کا باعث ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق فالح الفیاض نے مزید کہا: دہشت گردی پر فتح حاصل کر لی گئی ہے، اس فتح کے خالق شہداء ہیں اور ان مین سر فہرست وہ کمانڈر ہیں جنہوں نے اپنی جان دے کر اس ملک کو داعش کے شر سے آزاد کرایا ہے۔

الفیاض نے کہا کہ الحشد الشعبی کی تشکیل مشکل دنوں میں ہوئی تھی جب ملک خاص مصائب اور آفات سے دوچار تھا، غیروں کی حکمرانی کو برداشت نہیں کریں گے، عراق آزاد ہے، شہداء نے اپنے عمل سے عراقیوں کے درمیان ہر قسم کی تفریق کو ختم کر دیا اور الحشد الشعبی ایک قومی نمونہ بننے میں کامیاب ہوئی۔

الحشد الشعبی کے سربراہ نے مزید کہا: تمام عراقی عوام اس فتح میں شریک ہیں اور اس عظیم کامیابی کو مزید حمایت اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ دشمن اب چھپ کر کام کر رہے ہیں۔ دہشت گردی پر فتح سے قوم کے اتحاد کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس فتح کے خلاف سازشیں مختلف طریقوں سے اور سیکورٹی، سیاسی اور سماجی استحکام کو توڑ کر کی جاتی ہیں۔

فالح الفیاض نے مزید کہا: الحشد الشعبی ایک سیکورٹی تنظیم ہے جس میں سیاسی بیداری ہے، اور یہی اس کا فائدہ ہے، اور اس نے شہداء پیش کرکے اپنا وجود ثابت کیا ہے۔ بیداری ایک ایسا ہتھیار ہے جسے الحشد اپنے دشمنوں اور عراق کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .