۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مدیر حوزه علمیه استان قزوین

حوزه/حوزہ علمیہ قزوین کے سربراہ نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی تعبیر کے مطابق، نظام اور انقلاب دنیا میں کہیں بھی امام خمینی (رح) کے نام کے بغیر جانا نہیں جاتا اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دشمنانِ اسلام کمزور اور تباہی کے دہانے پر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبۂ قزوین ایران کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے یورپی ممالک کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے اور مقدسات اسلامی کی توہین کی مذمت اور انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ اور ماہ رجب کی اعیاد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی حضرتِ امام خمینی (رح) کی تعبیر کے مطابق ایک نور تھا، اس روشنی اور «جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ» نے ولی امر المسلمین کے سائے میں مکمل طور پر ظہور اور تاریخ اسلام میں ایک بار پھر اپنا حقیقی مقام ظاہر کر دیا ہے۔

انہوں نے رہبرِ انقلاب کی طاقت اور ولایت کے اثر و رسوخ کو قابلِ ذکر قرار دیا اور کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی تعبیر کے مطابق، نظام اور انقلاب دنیا میں کہیں بھی امام خمینی (رح) کے نام کے بغیر جانا نہیں جاتا اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دشمنانِ اسلام کمزور اور تباہی کے دہانے پر ہیں۔

حوزه علمیه صوبۂ قزوین کے سربراہ نے اسلامی نظام اور انقلاب کے دشمنوں کی سرنگونی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کے دشمن اپنے زوال اور کمزوری کو ولی امر المسلمین کی طاقت اور اثر و رسوخ سمجھتے ہیں، لہٰذا وہ بے حسی اور تذبذب کے عالم میں نظام ولایت فقیہ پر حملہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

حوزه علمیه صوبۂ قزوین کونسل کے سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بدقسمتی سے گزشتہ چند دہائیوں سے دشمن مقدسات اسلامی کی توہین کرنے میں مصروف ہے، مزید کہا کہ مرجعیت اور ولی فقیہ کی توہین، قرآن کی توہین اور قرآن کو جلانا، انقلاب اور نظام کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی پر پابندی اور اس کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا، نظام اسلامی اور انقلاب دشمن عناصر کے بعض مذموم اقدامات ہیں، جبکہ دشمن نہیں جانتا کہ یہ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی اور اس کی شخصیات کی قوتیں قوموں اور خطے کی سلامتی میں کتنی کارآمد ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .