-
عراق میں رہبر انقلاب کے نمائندے کا ایرانی قوم کو مبارکباد
حوزہ/ عراق میں نمائندہ ولی فقیہ نے ایک پیغام ارسال کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کو دین اسلام،رہبر انقلاب اور اپنی مقدس سرزمین کے ساتھ عشق و محبت اور وفاداری قرار دیا ہے۔
-
نجف اشرف میں طلاب کی علمی، فرہنگی، تربیتی اور فکری پیشرفت کی خاطر نجف اشرف میں مدارس کے مدیران کا جلسہ
حوزہ/ نجف اشرف میں طلاب کی علمی، فرہنگی، تربیتی اور فکری پیشرفت کی خاطر نجف اشرف میں مدارس کے مدیران کا جلسہ آیۃ اللہ شیخ محمد یعقوبی کی جانب معظم لہ کے دفتر نجف اشرف میں منعقد ہوا۔
-
آغا سید عابد حسین حسینی:
نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی کی پہلی پرس کانفرنس میں اسلامی ممالک میں آپسی تال میل اور دشمنان اسلام سے بیزاری کی تشہیر
امام جمعہ حسین آباد سرینگر نے ایران کے نومنتخب صدر آیت ابراہیم رئیسی کی پہلی پرس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے مقتدرانہ انداز میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان یہ واضح کرتا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی جوہری معاہدے کے گرد نہیں گھومے گی، اور نہ ہی ایٹمی معاملے پر غیر ضروری مذاکرات کی حمایت کریں گے۔
-
امام رضا (ع) کی زندگی پر طائرانہ نظر
حوزہ/ اگر مشکل کے وقت میں کوئی مدد کرسکتا ہے تو وہ صرف اہلبیت علیہم السلام گھرانہ ہے، اس کے علاوہ کوئی گھر ایسا نہیں جو مشکلات کو دور کرسکے۔
-
حضرت امام علی رضا (ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کا ہدیہ تہنیت
حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ یہ امام علی رضا ؑ کی سیرت طیبہ کا ہی اثر ہے کہ ایران صدیوں سے فکر اہلبیت ؑ اور پیغام ولایت کے مرکز کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور آج یہ فکر و پیغام ولایت فقیہ کی شکل میں اسلام اور مسلمین کے مفادات کی نہ صرف ترجمانی کر رہا ہے بلکہ تحفظ و دفاع کے تقاضے بھی پورا کر رہا ہے ۔
-
نو منتخب ایرانی صدر کو پیروان ولایت جموں و کشمیر کا مبارکباد:
نئی قیادت مستقبل میں دنیا بھر کے لئے ایک آئیڈیل ثابت ہوگی: مولانا قمی
حوزہ/ آغا سید ابراہیم رئیسی کی جیت مظلومین و مستضعفین جہاں کی فتح ہے اس سے دنیا بھر کے محکموم قوموں میں مسرت اور امیدیں پیدا ہوگئی ہیں ۔
-
امام علی رضا (ع) کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، علامہ سید ہاشم موسوی
حوزہ/ امام جمعہ کوئٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام نے بنو عباس کے فاسق حکمرانوں کے مقابلے میں دین اسلام کے اصولوں کی پاسداری کی۔
-
امام رضا (ع) نے دین اسلام کی اساس اور بنیاد کو مستحکم کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرکے ان کے اقوال و افعال کی تقلید کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں کو سنوارسکتے ہیں، آپ ؑدین اسلام کی نشرواشاعت ، علوم و فنون اور مباحثہ و مناظرہ کے میدانوں میںفریضہ انجام دیتے ہوئے پیغمبرانہ مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں رہے۔
-
صدر مجلس علماء ہند شعبہ قم:
داخلی اور خارجی دشمنوں کی تمام کوششوں پر ایرانی عوام نے پانی پھیر دیا، مولانا سید احمد رضا زرارہ
حوزہ/ ایران کے موجودہ حالات اور دشمنوں کی انتھک کوششیں اور منحوس کرونا کی وبا کے باوجود ایرانی عوام نے اپنی سربلندی فراست اور بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رہبر کی آواز پر لبیک کہا اور حالیہ انتخاب میں بھر پور شرکت کر کے دشمن کے منھ پر زبردست طمانچہ رسید کیا اور اصلح امیدوار کو صدارت کیلئے منتخب کر کے بتا دیا کہ اہل بیت کے چاہنے والے نہ بکتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔
-
بھائی بہن کی زندگی ایک مثالی زندگی ہے جو تمام بشریت کے لئے ہرلمحہ درس زندگی ہے، مولانا شمع محمد رضوی
حوزہ/ روایتوں میں حضرت معصومہ کی زیارت کی بے حد فضیلت بیان کی گئی ہے، نقل کیا گیا کہ ایک بار سعد بن سعد حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت مین شرفیاب ہوئے تو امام نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:اے سعد! تمہارے شہر میں ہمارے خاندان کی ایک قبر ہے۔ سعد نے عرض کیا: قربان جاوں! کیا آپ کی مراد فاطمہ بنت موسی بن جعفر ہیں؟ امام نے جواب دیا: ہاں، جو معرفت کے ساتھ اس کی زیارت کرے وہ جنت کا حقدار ہے۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے فرمایا: جو قم میں میری پھوپھی کی زیارت کرے گا وہ جنت کا حقدار ہے۔
-
اقتدار ان ہاتھوں میں پہنچا جنمیں اسلام رچا بسا ہوا ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے باایمان اور با شعور عوام نے اپنے حُسنِ انتخاب سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ولایت فقیہ نظام کے حامی اور عالمی استعمار کے مخالف ہیں۔ استعماری سازشیں اور پابندیاں انکے پائے ثبات میں ہرگز لغزش نہیں لا سکتیں۔
-
امام رضا (ع) کا جاثلیق اور راس الجالوت کے ساتھ مناظرہ
حوزہ/ یہودی معروف عالم راس الجالوت جسے اپنے علم پر بڑا ناز تھا، امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے ساتھ مناظرہ کرنے کے لئے تیار ہوا۔ اس نے امام علیہ السلام کی خدمت میں اپنے خیال کے مطابق بہت سخت سوالات کئے۔ اس کے تمام سوالات کا تسلی بخش جواب دینے کے بعد امام علیہ السلام نے فرمایا: اے راس الجالوت! کیا تم توریت کی اس عبارت سے انکار کرتے ہو، جس میں موجود ہے کہ ایک نور، سینا کی طرف سے آیا اور کوہ ساعیر کو روشن کر دیا اور کوہ فاران سے نمایاں ہوا۔
-
یکساں قومی نصاب قرآن و سنت، قومی وحدت کے منافی ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
حوزہ/ اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت اور اختلاف پیدا کرنے والے امور کو شامل نہ کیا جائے شاتھ ہی درود میں شامل عبارت کی تائید قرآن و سنت سے نہیں ہوتی، درست کیا جائے۔ مزید وقف املاک ایکٹ شریعت کے منافی،مدارس کی رجسٹریشن پراتحاد تنظیمات مدارس کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ ساتھ ہی ملعون وسیم رضوی کی طرف سے قرآن مجید کی توہین کی مذمت،مولوی کی وائرل ویڈیو کی مذمت، ملزم کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ۔
-
امام علی رضا (ع) کی علمی و عملی سیرت پر ایک نظر
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے علم کی مدح سرائی اہل سنت کے معتبر علماء اور دانشمند کرتے ہوئے نظرآتے ہیں جیسے ابن حجر عسقلانی اور سمعانی کہتے ہیں:"حضرت امام رضا علیہ السلام اہل علم و فضل میں سے تھے اور نسبی شرافت کے حامل تھے۔
-
توحید ذاتی در کلام امام رضا علیہ السلام
حوزہ/ خداوند عالم کی ذات یکتا ہے اور اس کا اس عالم ہستی میں کوئی شریک نہیں ہے یا جملہ کو بدل کر یوں کہوں کہ خداوند عالم کاکوئی شریک نہیں ہے اور اگر معاذاللہ کوئی دوسرا خدا ہوتا بھی تو وہ دوسرا خدا خالق نہیں مخلوق ہوتا کیوں کہ یہ خدائے ثانی در حقیقت خدائے اول سے وجود میں آیاہے پس اس کا مطلب یہ ہوا کہ خداوند عالم ہمیشہ واحد ہے اور وہ کہیں سے نہیں آیا بلکہ وہ ہمیشہ سے تھا۔
-
اخلاق مھدوی (۱)
معنوی پیشرفت میں انسانی حقوق کا اثر
حوزہ/ آیت اللہ نجابت نقل کرتے ہیں: جب میں خدمت سید علی آقای قاضی سے شرفیاب ہوا، تو آپ نے فرمایا : "جب تک کہ آپ اپنی گردن پر رکھا حق پورا نہ کریں، روحانیت کا باب ، قربت کا باب ، علم کا باب نہیں کھولا جاسکتا ہے۔ "اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سب حضرت احدیت (خدا) کا حق ہے اور حضرت احدیت نے لوگوں کو راضی کرنے میں اپنی رضایت رکھی ہے۔"
-
منبر کے تقدس کو بحال کرنے کی اشد ضرورت، مولانا مرزا عمران علی
حوزہ/ جس طرح محراب میں امام سے نماز کے دوران ہونے والی غلطی پر نمازی احترام کے ساتھ ٹوک دیا کرتے ہیں اسی طرح منبر پر بیٹھے ذاکر کو بھی اسکی غلط بیانی پر ٹوکا جانا چاہئے۔
-
بیروت کے علمائے کرام کا اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر کو مبارکباد
حوزہ/ انجمن علمائے بیروت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ملت ایران کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
-
کتاب "عیون اخبار الرضا" پر ایک نظر
حوزہ/ عیون اخبار الرضا عربی زبان میں شیعہ محدث شیخ صدوق (متوفی 381 ھ) کی تصنیف ہے۔ اس کتاب کے سیکڑوں نسخے ہندوستانی کتابخانوں کی زینت بنے ہیں نور مائکرو فیلم سینٹر میں اسکے تین نسخے موجود ہیں۔
-
مجمع محققین ہند کی جانب سے’’گیتا میں حق تک رسائی کے راستوں کا جائزہ قرآنی محوریت کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم میں ہندستانی افاضل و دانشوران کے علمی اور تحقیقی مرکز ’’مجمع محققین ہند‘‘کے شعبہ قرآن وحدیث کے ذریعہ ’’گیتا میں حق تک رسائی کے راستوں کا جائزہ قرآنی محوریت کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد ہوا،جس میں حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ذوالفقار حسین صاحب نے اس موضوع سے متعلق اپنی علمی تحقیق پیش کی۔
-
بمناسبت ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ؛
ویبنار، بعنوان "ہندوستان میں اسلامی ثقافت اور تمدن کی وسعت میں رضوی سادات کا کردار"
حوزہ/ بمناسبت ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام ایک ویبنار بتاریخ 22/جون 2021ء بروز سہ شنبہ 3 بجے بعد از ظہر آستانہ قدس رضوی، سفارتخانہ جمہوری اسلامی ایران دہلی، خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران دہلی، انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی کی جانب سے "نقش سادات رضوی در گسترش فرہنگ و اندیشہ اسلامی در ہند" یعنی ہندوستان میں اسلامی ثقافت اور تمدن کی وسعت میں رضوی سادات کا کردار کے عنوان سے انعقاد کیا گیا ہے۔
-
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا انتخاب خطے میں استحکام اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا باعث بنے گا، علامہ عارف حسین واحدی
حوزہ/ مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
-
صدر اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن آف انڈیا:
ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر رئیسی ایک عظیم شخصیت کے حامل، مولانا سرور عباس نقوی
حوزہ/ ایران کے صدارتی انتخابات میں آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شاندار کامیابی پر اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کے صدر حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی نے منتخب صدر اور ایرانی عوام کی خدمت میں خالصانہ مبارکباد پیش کی ۔
-
سید حسن نصراللہ:
شہید ڈاکٹر چمران مجھ سے کہتے تھے کہ مجھے بہادر جوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے
حوزہ/ اسرائیل سے جنگ کے دوران، شہید ڈاکٹر چمران ہر علاقے کے لئے ایک کمانڈر کا تعین اور جوانوں کو مسلح کرتے تھے تاکہ اسرائیل کے خلاف مقاومت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۰ذی القعدہ۱۴۴۲، ۲۱،جون۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:پیر:۱۰ذی القعدہ۱۴۴۲، ۲۱،جون۲۰۲۱
-
حدیث روز | اس سے بڑھ کر کوئی افتخار نہیں
حوزہ / حضرت امام سجاد علیہ السلام نے انسان کے لئے بہترین افتخار اور عزت و سربلندی کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
ٹرمپ اور جوبائیڈن کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے جبکہ ایران کے صدارتی الیکشن میں ایسا نہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ ہارنے والے کسی صدارتی امیدوار نے انتخابی دھاندلی کا الزام عائد نہیں کیا، جس سے امریکی اور اسلامی جمہوریت میں فرق صاف نظر آگیا ہے۔
-
ہندوستان کے وزیر اعظم نے بھی ایران کے نو منتخب صدر کو مبارک باد دی
حوزہ/ ہندوستان کے وزیر اعظم نے بھی سیاسی رہنماؤوں کی سنت کو جاری رکھتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کو صدارت کی مبارکباد پیش کی۔