کرونا وائرس
-
کرونا وائرس کی وجہ سے برمنگھم میں سب سے بڑی مسجد کو بند کرنے کا امکان
حوزہ / کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود سب سے بڑی مسجد کو بند کرنے کا احتمال دیا جا رہا ہے۔ اس مسجد میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ میں تین ہزار سے زائد نمازی شرکت کرتے ہیں۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
وزارت صحت اور قومی کمیشن کی تدابیر لازم العمل ہیں
حوزہ/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے قومی کمیشن اور وزارت صحت کی تدابیر اور قومی رضاکار مہم کی قدردانی کی اور انکی تدابیر کو سبھی کے لئے لازم العمل قرار دیا۔
-
کورونا وائرس: وطن واپسی پر ہندوستانیوں کے تاثرات
حوزہ/سرکاری افسران ذاتی طور پر مشتبہ افراد کو فون کررہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان میں اس کی کوئی علامت تو نہیں ہے ۔ حکومت کی اس فعالیت نے بہت سارے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور انہوں نے اپنی ایسی اسٹوریز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
-
قم میں مقیم پاکستانی طلباء کی طرف سے فری حفاظتی میڈیسن پیک تقسیم+تصایر
حوزہ/وائس آف پاکستان نے مخیرین کی مدد سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے طلبا کے درمیان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فری میڈیسن تقسیم کردیا۔
-
کورونا وائرس: ایران سے 131 طلباء سمیت 236 ہندوستانیوں کی وطن واپسی
حوزہ/تمام شہریوں کو ہوائی اڈے سے سخت سیکورٹی میں بسوں سے براہ راست فوجی علاقے میں واقع ویل نیس سینٹر لے جایا گیا۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تمام مدارس بند کر دیئے گئے
حوزہ/ترجمان وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نصرت شہانی نے کہا کہ محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کے ہدایت کے مطابق صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں ہمارے وفاق کے ساتھ جتنے بھی مدارس رجسٹرڈ ہیں کو 4 اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔
-
کرونا وائرس کی وجہ سے واشنگٹن میں اسلامی مرکز کو بند کر دیا گیا
حوزہ / امریکہ میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے واشنگٹن میں اسلامک سنٹر نے اپنی سرگرمیاں ترک کردی ہیں۔
-
کوروناوائرس:اذان میں "الصلوۃ فی بیوتکم" کا اضافہ
حوزہ/حکومت کویت نے کورونا کے خدشے کے باعث تمام مساجد پر نماز باجماعت عارضی طور پر روک دی ہے۔
-
پاکستانی عوام کو حکومت کی طرف جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا چاہیے، علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/ علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ عوام کو حکومت کی طرف جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا چاہیے۔ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص اپنا چیک اپ کروائے اور علاج کروائیں کیونکہ کوئی ایک متاثرہ شخص پورے خاندان کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
-
واضح ہوچکا ہے کرونا وائرس امریکہ نے بنا کر پھیلایا ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/علامہ سید جواد نقوی نے مسجد بیت العتیق لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیدیا ہے، 110 ممالک سے زیادہ میں یہ وائرس پہنچ گیا ہے، لیکن کوئی تباہی نہیں ہوئی، لیکن میڈیا نے اس حوالے سے زیادہ دہشت پھیلا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک چین سمیت دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے تین ہزار ہیں، امریکہ نے تمام یورپی ممالک کا داخلہ بند کر دیا ہے.
-
کورونا وائرس،احتجاجی مظاہرہ: سعودی شیعہ صوبہ 'قطیف' مکمل لاک ڈاؤن
حوزہ/سعودی حکام نے پورے صوبے کو قرنطینہ میں رکھنے کے اعلان کے ساتھ علاقے کو مکمل طور پر لاک ڈاون کردیا ہے۔ حکام کے اس اقدام کو امتیازی سلوک قرار دے کر مقامی لوگوں نے احتجا ج کر رہے ہیں۔
-
کرونا وائرس کے متعلق استاد محسن قرائتی کی نصیحتیں
حوزہ / استاد محسن قرائتی نے کہا: آج ہماری ذمہ داری ہے کہ تمام وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے مل جل کر مشکلات کا سامنا کریں۔ان دنوں کچھ لوگ مریضوں کی خدمت کے لیے اپنی شادیوں کی تقریبات کو موخر کر رہے ہیں لیکن ایسے افراد بھی ہیں جو لوگوں کی ضروریات زندگی منجملہ میڈیکل سازوسامان کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔
-
ہندوستان اور پاکستان میں بھی کورونا کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے
حوزہ/دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 4270 اموات ہو چکی ہیں اور متاثرین کی تعداد 118129 ہو گئی ہے۔
-
علی لاریجانی ایرانی اسپیکر:
کرونا جیسے بحرانی حالات میں پابندیوں کے خاتمے کے لئے عالمی مداخلت کا مطالبہ
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کے خلاف میڈیکل سمیت تمام پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر دیا ہے۔
-
مکۂ مکرمہ، کرونا وائرس کی بنا پر تقریباً چھتیس گھنٹے تک طوافِ خانۂ کعبہ معطل
حوزہ/مکۂ مکرمہ میں جو لوگ عمرہ و زیارات کے لئے آئے ہوئے ہیں زیارتِ خانۂ خدا سے محرومیت کی بنا پر بے انتہا محزون ہیں اور یہاں کی انتظامیہ پر طرح طرح کے سوالات اٹھارہے ہیں آبِ زم زم کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
-
ویڈیو| ہم کورونا کو شکست دیں گے
حوزه/ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے انجام دیئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
-
تاجکستان،مسجدوں میں جانے سے پرہیز کریں
حوزہ/کرونا وائرس کا اثر،تاجکستانی حکومت کے مذہبی امور کی کمیٹی نے اپنے فیس بک پیج پر تحریر کیا ہے کہ بظاہر مساجد جانے یا وہاں مذہبی اجتماع پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے لیکن نماز ادا کرنے والوں کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ ایسے اجتماعات سے گریز کریں۔
-
عراق میں کورونا وائرس سے پہلی موت
حوزہ/عراق میں جاری ایک سرکاری بیان میں جانکاری دی گئی ہے کہ اب تک عراق میں کل 31 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور انھیں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
-
ایران میں کورونا وائرس کوکنٹرول کرنے میں اہم کامیابی حاصل/صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
حوزہ/ایران میں اس بیماری سے صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے گھر جانے والوں کی تعداد منگل کی دو پہر تک چار سو پینتس ہوچکی تھی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا وائرس کے ہندوستان پہنچ جانے کی بھی خبر ہے جبکہ مغربی دنیا میں بھی کورونا وائرس نے وحشت طاری کردی ہے۔
-
دلوں کی گہرائی سے نکلنے والی دعاؤں سے بہت بڑی بلاؤں کے دور ہونے کی امید رکھتا ہوں
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بیماروں کے علاج کے سلسلے میں طبی عملے کی خدمات ، فداکاری، ایثار اور سبق آموز نمونوں کو طبی عملے کے انسانی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہونے کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے اہلخانہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو صبر و تحمل کے ساتھ اپنے عزیزوں کی دن رات کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔
-
کرونا وائرس، ایران عراق اور دیگر ممالک میں موجود ہندوستانی شہریوں کی مدد کے لئے؛مولانا کلب جواد نے وزیر خارجہ کو خط لکھا
حوزہ/ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری ،امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کرونا وائرس سے متاثر ممالک میں موجود ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرائے جانے کے متعلق آج وزیر خارجہ ایس۔جے۔شنکر کو خط لکھ کر متاثرین کی مدد کی اپیل کی اور خواہش مند افراد کو ہندوستان لانے کے لئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔
-
دہلی میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق
حوزہ/دہلی اور تلنگانہ میں پائے گئے ایک ایک مریض کے بعد اب تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے کل پانچ معاملات سامنے آچکے ہیں۔
-
دنیا گواہ رہے ایران جلد ہی کورونا وائرس کو شکست دے گا، سید کرار ہاشمی
حوزہ/کسی بھی صورت میں، ہم کبھی بھی مقدس شہر قم، فاطمہ معصومہ (ع) کی زیارت، امام ہشتم حضرت امام رضا (ع) کے زیارت اور ایرانی عوام کو کسی بھی حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
-
کرونا سے مقابلے کے سلسلے میں ہر قسم کی خدمت کیلئے تیار ہیں،آیت اللہ اعرافی
حوزہ / حوزہ علمیہ، حوزوی ادارے، طلاب، اساتذہ اور جوان فضلاء شہر قم اور پورے ملک میں کرونا، سیلاب اور زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے مقابلے کے لئے ہر قسم کی خدمت کی انجام دہی کے لئے تیار ہیں۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کورونا وائرس روک تهام میں طبی عملہ کی خدمات پر شکریہ
حوزه/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ سے ملاقات میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی معاشرے میں خدمات اور کورونا وائرس سے مقابلہ پر شکریہ ادا کیا۔
-
صورتحال پریشان کن نہیں، کرونا کے مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، مجتبی ذوالنور
حوزہ/ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے نے دارالحکومت تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کرونا" نامی وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی حقیقت سے دور ہے۔
-
جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات/کرونا وائرس کا المصطفی کے چینی طلباء سے کوئی تعلق نہیں
حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے آفس میں جامعہ المنتظر پاکستان کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین سید حافظ ریاض نقوی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کی آمد اور آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات۔