حکومت پاکستان
-
حکومت ہمیں مقدمات سے نہ ڈرائے، ہم تو موت کو بھی خوشی سے گلے لگا لیتے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تکفیریوں نے کراچی، اسلام آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالیں، ہمارے مقدسات کی توہین کی لیکن ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ ہمارے پُرامن جلوس، جنکی برآمد سے ایک پتہ تک نہیں ٹوٹا، ان پُرامن جلوسوں کے انعقاد پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔
-
یزید نوازی پاکستان کو یزیدستان بنادے گی، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ پاکستان میں شیعوں کے قتل عام اور ان کے کفر کا اعلان کرنے والوں کے خلاف مولانا کلب جواد نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے کاروائی کا مطالبہ کیا،مولانانے کہاکہ کاروائی نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی ایمبسی کا گھرائو کریں گے۔
-
حکومت پاکستان فرقہ پرست گروہ کی بدزبانی کو لگام دے، آیت اللہ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت دہشتگرد فرقہ پرست گروہ کی غلیظ نعرے بازی اور بدزبانی کو لگام دے۔
-
صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا:
ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے دور میں تکفیری نعرے ناقابل برداشت ہیں، علامہ حمید امامی
حوزہ/ ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے دور میں تکفیری نعرے ناقابل برداشت ہیں۔
-
پاراچنار پر دہشت گردوں کا قبضہ،جو ریاستی ادارے کی عدم توجہ کا نتیجہ ہے،علامہ اشفاق واحدی
حوزہ/خطہ پاراچنار پر دھشت گردوں کا قبضہ ہے جو ریاستی ادارے کی عدم توجہ کا نتیجہ ہے، کئی بے گناہ مومنین کا قتل ریاست پر سوالیہ نشان ہے، اگر حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پورے ملک میں اس کے اثرات پھیل سکتے ہیں۔
-
ریاست مدینہ کے حوالے سے قرآن پاک سے رہنمائی لی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی ا ٓمریت اور کبھی تنبیہی جمہوریت کا سہارا لیاگیا مگر یہ تمام تجربات ناکام ہوچکے ہیں ، ملکی کامیابی کےلئے متحد ہوکر آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا.
-
حکومت پاکستان ایران سے زائرین کی فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں تفتان بارڈرپر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
-
اصغریہ اسٹونٹس کا 50 واں گولڈن جوبلی تین روزہ کنونشن 27 دسمبر سے بھٹ شاہ میں ہوگا
حوزہ/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا50ویں سالانہ گولڈن جوبلی تنظیمی کنونشن کا انعقاد27 سے 29 دسمبر تک ثقافتی مرکزی بھٹ شاہ سندھ میں ہوگا۔ سالانہ تنظیمی کنونشن "عاشقانِ مہدی ؑ و یوم رہبر انسانیت” کے عنوان سے کرایا جا رہا ہے۔
-
ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں،علامہ شبیر میثمی
حوزہ/علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ ناروے کے شہر کرستیان ساند میں اسلام مخالف شدت پسند تنظیم کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی اور سکیورٹی خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ مزاحمت کرنے والے جوان کو گرفتار کیا گیا ہم اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
-
عزاداری ہمارا بنیادی حق ،کوئی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے عزاداری سید الشہداءکے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کرنے کاسابقہ حکومتوںکے ظالمانہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔