سیلاب متاثرین
-
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا ضلع صحبت پور بلوچستان کا دورہ:
سیلاب سے متاثرہ افراد میں راشن اور دیگر سامان تقسیم
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی ضلع صحبت پور کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر ضلع صحبت پور پہنچے۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے اہل خیر مومنین کے تعاون سے سیلاب سے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر نگرانی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں خیمے کپڑے اور راشن تقسیم کیا گیا۔
-
عوام کے بنیادی، آئینی، قانونی اور شہری آزادیوں کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: ملک کا بیشتر حصہ سیلاب سے متاثر، ذمہ داران عوامی مشکلات کے ازالہ کےلئے کردارادا کریں۔
-
معاشرے کی ترقی اور تکامل کے لئے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ قدرتی آفات ہم سب کیلئے ایک امتحان ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آزمائش میں کامیاب وسرخرو کرے۔جس طرح ہمارے مومن بھائیوں نے متاثرین کی مدد کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہمیں امید ہے وہ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمسایہ ہونے کا حق ادا کیا، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ پاکستان کے برادر ہمسایہ اسلامی ملک جمہوری اسلامی ایران نے سیلاب زدگان کی فوری مدد کیلئے گورنر صوبہ سیستان و بلوچستان ایران کی سربراہی میں لاکھوں ڈالرز کی قیمت کا سامان پاکستانی صوبہ بلوچستان کے حکمرانوں کے حوالے کیا۔
-
سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کا عمل تیز کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: سماجی اور رفاہی تنظیمیں اپنے عمل کو تیز کریں اور جس جذبہ کے ساتھ امداد کا آغاز کیااسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے حتی المقدور متاثرین کی امداد کیلٸے سرگرمیاں جاری ہیں۔
-
زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ کا قیام +تصاویر
حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا(س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں موبائل میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔
-
سیلاب متاثرین کیلئے تبرک امام حسین (ع) کی فراہمی
حوزہ/ 18متاثرہ علاقوں کے 1,300 سیلاب متاثرین کی خدمت میں تبرک امام حسین علیہ السلام فراہم کیا گیا ہے۔
-
دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، ہزاروں افراد پھنس گئے
حوزہ/ دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، خیرپور ناتھن اور سہون ڈوب گئے، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے سبب آبادیوں کو نقل مکانی کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
-
سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑا جائے، امدادی کام تیز تر کردیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: نقصان کی تلافی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک خالصتاً مدد کے جذبے سے میدان عمل میں قائم نہیں رہیں گے، موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں بارشوں اور سیلاب کے حوالہ سے پیشگی انتظامات نہ ہونے، بد انتظامی اور بد عنوانی کے باعث عوام کو بے پناہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہ وقت انسانی ہمدردی کا ہے اور سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور سکون و اطمینان کی زندگی گزارنے کیلئے دعا گو ہیں۔
-
ایرانی ہلال احمر کے جوان پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے پر عزم
حوزہ/ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی ہلال احمر تنظيم نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
-
بے شمار قدرتی وسائل رکھنے والے پاکستان کے حکمران اللہ کی بجائے امریکہ اور آئی ایم ایف سے مانگتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس نے عوام سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔ جامعةالمنتظر میں سیلاب ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ لوگ امدادی سامان جمع کروائیں تاکہ سیلاب متاثرین تک پہنچایا جا سکے ۔
-
حکمرانوں کے فوٹو سیشن سے سیلاب زدگان کی مشکلات حل نہیں ہوں گی عملی اقدامات کرنے ہوں گے، علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/ بلوچستان،سندھ،جنوبی پنجاب سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں لاکھوں افراد بے گھر ہونے اور قیمتی جانوں کے ضیاء پر اظہار افسوس ہے،حکومت سیاست کے بجائے بے گھر افراد کی طرف توجہ دیں۔
-
بے آسرا و مصیبت زدہ،سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر امداد کریں؛ سیدہ زہرا نقوی کی دردمندانہ اپیل
حوزہ/ پاکستانی قوم ہمیشہ سے ایسے حالات و واقعات میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے اس وقت ہم سب کو ایک بڑے انسانی المیے اور اموات سے بچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہونگیں بچے جوان مرد و خواتین سب اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کرنے کے لیے میدان میں اتریں۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپس
حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں گئی ہیں جنمیں جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں متاثرین کے لیے اشیائے خوردونوش، طبی سازو سامان اور تیار کھانا روزانہ کی بنیادوں پر روانہ کیا جا رہا ہے۔
-
سیلاب متاثرین کی امداد کرنے والے فلاحی اداروں سے چند گذارشات
حوزہ / پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تناظر میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے والے فلاحی اداروں سے چند گذارشات پیش کی جا رہی ہیں:
-
اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا حکومت سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاروائیوں کا مطالبہ
حوزہ / علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا: سندھ حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پہ ایمرجنسی کا نفاز کرتے ہوئے امدادی کاروائیوں کا آغاز کرے!