پاکستان
-
پاکستان میں مذہبی قیادت کی محنت سے آج بین المذاہب رواداری ہے، مولانا عاصم مخدوم
حوزہ/لاہور میں یوم اقلیت کی مناسبت سے یوحنا آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس سلسلے میں علماء نے اپنا کردار ادا کیا ہے، آئندہ بھی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
-
پنجاب میں محرم الحرام کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ
حوزہ/محرم الحرام کے جلوسوں کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی بجائے ڈرون کیمروں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے وزیراعلی پنجاب کو آئی جی پنجاب نے سیف سٹی میٹنگ میں آگاہ کر دیا ہے۔
-
آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا
حوزہ/ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کا ایک برس مکمل ہونے پر آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔
-
کشمیر میں لگائے گئے کرفیو کو ایک سال مکمل، ایران میں مقیم پاکستانیوں کا سیمینار
حوزہ/قم المقدس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ سارے پاکستانی کشمیر کی آواز اور کشمیر کا میڈیا بن جائیں۔
-
شہید علامہ عارف الحسینی سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے حقیقی فرزند تھے، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ
حوزہ / پاکستان کے معروف اسکالر سید علی مرتضی زیدی کا شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 30 ویں برسی کے موقع پر خطاب کے اہم نکات قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔
-
شیعہ مراجع کے مطابق کسی مسلک کے بزرگان کی توہین جائز نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی مقدسات کی توہین جائز نہیں، اگر کوئی غیر ذمہ دار کوئی حرکت کرتا ہے تو قانون موجود ہے، اس کے مطابق کارروائی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔
-
فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے ، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔
-
پاکستان میں پانچ ملک نا بنائے جائیں/ایک صوبے میں کچھ قانون ایک صوبے میں کچھ قانون ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والے تحفظ بنیاد اسلام بل اپنے مسلکی نظریات کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش ہے ۔یہ بل دستور پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق سے قطعی مطابقت نہیں رکھتا ملت تشیع اسے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
-
دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کی حکومتی پالیسی کے مطابق رواں سال مارچ میں مدارس کو بند کر دیا گیا تھا۔
-
ملک میں کسی بھی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی بنیاد بدنیتی اور شرپسندی پر رکھی گئی ہو، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی بنیاد بدنیتی اور شرپسندی پر رکھی گئی ہو۔رسول کریم ﷺ اہل بیت اطہار علیہم السلام اور ان کے جانثاراں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی عظمت و احترام پر ہر کلمہ گو کا ایمان ہے۔بنیاد اسلام قانون کی آڑ میں ملک میں فرقہ واریت کی ایک نئی آگ سلگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
-
اگر پاکستان میں دھشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا تو ملک میں امن قائم ہو جاتا، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مدت سے سابقہ اور موجودہ حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ڈسک پر موجود دھشگردوں کی فائلوں کو کھلیں اور ان کو سزا دیں تاکہ بے گناہ افراد جو دہشگردی میں مارے جاتے ہیں۔
-
یمن میں جاری مظالم سے متعلق آنلائن کانفرنس/حجاج مقدس پر قابض آل سعود کی تباہی تک یمن جنگ جاری رہے گی،مقررین
حوزہ/امت واحدہ پاکستان کی جانب سے یمن پر ہونے والے مظالم کو موضوع بنا کر آن لائن ایک ویڈیو کانفرس کروائی گئی جس سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک حجاج مقدس پر آل سعود کی بادشاہت قائم ہے تب تک یمن کی جنگ ختم نہیں ہوسکتی۔
-
پاکستان میں آج ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا/عید قربان یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی
حوزہ/ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں آج ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا،عید قربان یکم اگست بروز ہفتہ کو منانے کا اعلان.
-
محرم الحرام کے حوالے سے صدر مملکت کی صدارت میں علماء کے ساتھ مشاورتی اجلاس
حوزہ/اجلاس میں صدر آزاد کشمیر، تمام صوبوں کے گورنر بشمول گلگت بلتستان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت جبکہ گورنر پنجاب ، وفاقی وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ، سیکرٹری مذہبی امور اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی صدر ہاؤس میں شرکت۔
-
پاکستانی عوام محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ محبان اہلبیت ؑ عاشق رسول ﷺ و عاشق اسلام ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ جغرافیائی لحاظ سے دیکھیں تو پاکستان ایشیا کا بالعموم اور جنوبی ایشیا کا بالخصوص ایک بہت ہی اہمیت کا حامل ملک ہے ،یہاں 21 کروڑ مسلمانوں بستے ہیں یہ ایک لحاظ سے خطے کااہم ایٹمی دفاعی لحاظ سے مضبوط ملک ہے، اس ملک کے باشندے محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ محبان اہلبیت ؑ،عاشق رسول ﷺ و عاشق اسلام ہیں پاکستان کی اکثریت دین سے محبت کرتی ہے۔
-
لاہور،غالیوں کا ولایت علی کنونشن منسوخ ،پولیس نے پورے شہر کو گھیرے میں لے لیا.
حوزہ / کنونشن کے ردعمل میں تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی دفاع ولایت ریلی کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے تحریک تحفظ پاکستان کے رہنماؤںکو یقین دہانی کروائی گئی کہ مرکز ولایت میں کوئی کنونشن نہیں ہوگا جس پر تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی اپنی ریلی منسوخ کر دی۔ اقبال ٹاون لاہور میں اس وقت پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ مرکز ولایت کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔
-
عالم تشیع کی سیاست اور ہم(حصہ اول)
حوزہ/ملت تشیع کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود مٹ گٸے دبانے والے خود منوں مٹی تلے دب گئے مگر ملت تشیع آج عالمی افق پہ آفتاب کی مانند چمک رہی ہے اور اس سے کئی ماہتاب اور ستارے روشنی حاصل کر رہے ہیں۔
-
حدود و قیود قابل قبول نہیں/زائرین کے حوالے سے بننے والی ممکنہ پالیسی پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اعلامیہ جاری
حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقامات مقدسہ (ایران، عراق ،شام )کی زیارات بالخصوص عاشورہ اور اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرین سفر اختیار کرتے ہیں۔ زائرین میں سے زیادہ تر کم استطاعت کے حامل عوام تفتان (بائی روڈ ) کا راستہ اختیارکرتے ہیں۔
-
پاراچنار کے چار مومنین کو شہید کر کہ ظالموں نے ایک بار پھر اپنی بزدلی اور اموی خباثت کا ثبوت دیا ہے،مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ظالموں نے ایک بار پھر اپنی بزدلی اور اموی خباثت کا ثبوت دیا ہے اور انھوں نے چار مومنین کو شہید کر دیا ہے اور ایک مومن شدید زخمی ہے ہم شدید الفاظ میں اسکی مذمت کرتے ہیں اور ظالم کو خبردار کر دینا چاہتے ہیں یہ ملت شہید پرور اور اپنے وقت کے امام سے کئے ہوئے عہد کی پابند ہے۔
-
دفتر رہبر معظم انقلاب کی جانب سے علامہ شیخ محسن نجفی کو تعزیتی پیغام
حوزہ / ایران دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ الحاج شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ کے دونوں داماد کے انتقال پر ملال کی ان کو تعزیت پیش کی ہے.
-
علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس
حوزہ / ایران دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی بیان میں علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ملال کی ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے.
-
دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شیخ زاکزاکی کی صحت کے حوالے سے شدید پریشان ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شیخ زاکزاکی کی صحت کے سلسلے میں شدید پریشان ہیںانہوں نےکہا کہ شیخ ابراہیم زکزاکی دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور شیخ زکزاکی کو آزاد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی گولیوں کی وجہ سے زخمی ہیں لہذا ان کے علاج کا بھی فل فور بندوبست کیا جائے۔
-
پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایران کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستانی سفیر
حوزہ /پاکستان کے نئے سفیر سے اسناد وصول کرتے ہوئے ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کی مکمل حفاظت ، ایران اور پاکستان کے مابین تجارت اور مال کے تبادلے کی توسیع کی ضرورت پر دونوں ممالک کے مابین معاہدوں پر عملدرآمد پر زور دیا.
-
ریاست مدینہ کے حوالے سے قرآن پاک سے رہنمائی لی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی ا ٓمریت اور کبھی تنبیہی جمہوریت کا سہارا لیاگیا مگر یہ تمام تجربات ناکام ہوچکے ہیں ، ملکی کامیابی کےلئے متحد ہوکر آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا.
-
آصف جلالی کے خلاف توہین رسالت کے جرم میں مقدمہ درج کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے کروڑوں مسلمانوں اور عاشقان اہلبیت ع کی دل آزاری کی ہے اہلسنت علماء کرام کی جانب سے آصف جلالی کو ناصبی اور گستاخ اہلبیت قرار دینے سے یہ بات واضح ہے اسلام کے تمام مکاتب فکر سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت پر متفق ہیں۔
-
مدارس دینیہ 15 جولائی تک بند رہیں گے، وفاق المدارس شیعہ پاکستان
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ 15 جولائی تک مدارس دینیہ بند رہیں گے، حکومت سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے حالیہ مذاکرات ناکام رہے ہیں۔
-
کچھ"نادیدہ طاقتیں"ملک میں ایک بار پھر مذہب و مسلک کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِصدارت ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5اگست 2020 کو اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
-
مدرسہ ولی العصر سکھر میں یوم انھدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ 8 شوال یوم انھدام جنت البقیع کے سوگ وغم کے دن شیعہ رابطہ کاؤنسل سٹی سکھر کی طرف سے مدرسہ ولی العصر کے باھر ورکرز نے احتجاجی مظاھرہ کیا شرکاء کے ھاتھوں میں پلی کارڈز تھے نعرے لگا رہے تھے۔
-
امت مسلمہ فلسطین کی وارث ہے فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم دنیا کے خیانت کار حکمرانوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں القدس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد پریس کلب میں ہوا جس میں وفاقی وزراء سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اقوام عالم کے آواز اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔